لاہور(ویب ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں مصروف دن گزارا اور شیلٹرہوم کا دورہ کیا جس کے بعد داتادربارپر حاضری دی، خاتون اول کی دوست فرح خان نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کی غریبوں کے مسائل کاحل اور چھت و کھانا فراہم کرنا ہمیشہ ترجیح رہی ہے ۔؎
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے شیلٹرہوم کادورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا۔ انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے خاتون اول نے انتظامیہ کو جلدازجلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے بے گھر افراد کیلئے لاہور میں عارضی پناہ گاہ کیلئے ٹینٹ لگا دیے گئےتھے۔
شیلٹرہوم کے دورے کے بعد خاتون اول نے داتادربارپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ دربارپر حاضری کے بعد خاتون اول فرح خان کے ہمراہ ہی نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئیں۔
The post خاتون اول کا شیلٹرہوم کا دورہ، داتادربارپر حاضری، غریبوں کے مسائل بشریٰ بی بی کی پہلی ترجیح appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2E8nX4W
via IFTTT

No comments:
Write komentar