Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 12 December 2018

پاکستان کے یہ دو سیاستدان ہمپٹی ڈمپٹی ہیں ۔۔۔۔۔فیاض الحسن چوہان نے اپنی عادت سے مجبور کر نیا شوشا چھوڑ دیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پتلی گلی سے نہ جائیں بلکہ اسمبلی میں آئیں، لٹیروں نے اپنا نام پارلیمانی سیاست اور اٹھارویں ترمیم رکھ لیا ہے ۔ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان خواجہ سلمان رفیق کو ہمپٹی ڈمپٹی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں، بھاگنے والے کا نہیں، ایک روز پہلے ہی انہوں نے کہا تھا کہ بھاگنے والے نہیں۔قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے نظر رکھی ہوئی ہے، پتلی گلی سےکسی کوبھاگنےنہیں دیاجائےگا۔فیاض الحسن چوہان کا خواجہ برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں سے زبردستی زمین خریدی گئی، ان کے والد شہید ہوئے تھے تو ان کی کیاحالت تھی، لاہور میں ہر کسی کوانکی حالت معلوم تھی،اب ارب پتی بن گئے۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا علیم خان کاخواجہ برادران سےکوئی کاروباری تعلق نہیں، علیم خان10سال سے اگر کرپشن کررہے تھے تو یہ کیا کر رہے تھے، کرپشن پر ہاتھ ڈالیں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ برادران کی ہاؤسنگ سوسائٹی سےمتعلق مکمل آگاہ ہیں، قانون بنانا آسان اور عملدرآمد کرنا مشکل کام ہے، پی ٹی آئی قانون پر عملدرآمد کرانے آئی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، انھوں نے ڈرا دھمکا کے زمینوں کی خرید و فروخت کی اور لوگوں سے زبردستی پورے موضع کے موضع خریدے۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران نےکرپشن کےچوکےچھکےمار کرموجودہ اسٹیٹس حاصل کی ، موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے آج اربوں پتی ہیں، جس جرات اورہمت سےکرپشن کی اسی طرح حساب دیں۔

The post پاکستان کے یہ دو سیاستدان ہمپٹی ڈمپٹی ہیں ۔۔۔۔۔فیاض الحسن چوہان نے اپنی عادت سے مجبور کر نیا شوشا چھوڑ دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2UEIEtW
via IFTTT

No comments:
Write komentar