Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 12 December 2018

چیف جسٹس آف پاکستان کی تھر میں آمد: انتظامیہ نے ایسا کیا کام شروع کر دیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

 

کراچی(ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھر پہنچ گئے ہیں۔تھر کے دورے پر چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس احمد علی ایم شیخ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ارباب شہزاد، رجسٹرار سپریم کورٹ اور چیف سیکرٹری سندھ بھی ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس ایک روزہ دورہ پر تھر روانہ ہو گئے ہیں اور ان کی آمد کا پتا چلتے ہی ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور صفائیاں شروع ہو گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تھر پارکر میں واقع شہید بینظیر ہسپتال میں بھی صفائیاں اور ستھرائیاں شرو ع ہو گئیں جبکہ پرانی عمارتوں کو میک اپ کے ذریعے نئی نویلی دلہن بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارمائی بختاورایئرپورٹ پہنچیں گے،چیف جسٹس پاکستان کے دورے کے پیش نظرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔چیف جسٹس سول ہسپتال مٹھی، آراوپلانٹ اورتھرکول کادورہ کریں گے،چیف جسٹس کاتحصیل ہسپتال اسلام کوٹ اورایک گاوں کا دورہ بھی متوقع ہے،چیف جسٹس پاکستان کے دورے کے پیش نظرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ،مٹھی شہر،سول ہسپتال اوردیگرمقامات پرپولیس کی نفری تعینات ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوں کا مقدمہ زیر سماعت ہے جب کہ سات دسمرکو مقدمے کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ وہ تھر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 12 دسمبر کو خود تھر کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد کیس کو سننا زیادہ بہتر ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ تھر کے دورے کے موقع پر اسپتالوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لیں گے۔تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکت کے مقدمہ کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔

The post چیف جسٹس آف پاکستان کی تھر میں آمد: انتظامیہ نے ایسا کیا کام شروع کر دیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QqPiFL
via IFTTT

No comments:
Write komentar