
5 Tips to Sleep Better on Your Next Trip

By TANYA MOHN from NYT Travel https://ift.tt/2xuvQ1R
’’ آ بیل مجھے مار۔۔۔۔‘‘ نگران وزیر اعلیٰ کا معاملے پر تحریک انصاف کے یوٹرن کے پیچھے وجہ کیا نکلی؟ بلآخر حقیقت سامنے آگئی ۔۔۔لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی وسعت اللہ خان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلی کے نام سے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خود اپنے کشتی میں
سوراخ کیا ہے جب نواز شریف نے کہا کہ ناصر کھوسہ ایماندار شخص ہیں اور میرے بھی پرنسیپل سیکرٹری رہے ہیں تو تحریک انصاف کو ہوش آیا کہ ناصر کھوسہ تو شریف خاندان کے آدمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلی کے لیے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا جس کے بعد ایک بار پھر سے نگراں وزیر اعلی پنجاب میڈیا میں موضوع بحث بن گیا ہے۔اس متعلق اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک جیسے نام ہونےکیو جہ سے ان کو کنفیوژن ہو گئی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی وسعت االلہ خان کا کہنا تھا کہ محمود الرشید کو طارق کھوسہ کے نام کی پرچی دی گئی تھی ۔اور طارق کھوسہ ایک بہت ایماندار افسر ہیں۔اور ایف آئی اے کے سابق ڈائیریکٹر جنرل بھی رہے ہیں۔اور اچھی شہرت رکھتے ہیں۔اور جب محمو د الرشید کی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا
کہ تحریک انصاف ’کھوسہ‘ کے نامپر متفق ہے۔توشہباز شریف نے کھوسہ کا نام سنتے ہی کہا کہ ہاں جی ہمیں بھی ناصر کھوسہ کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور وہ ایک بہت ایماندار شخص ہیں۔اس وقت محمو الرشید کو سمجھ نہیں لگی کہ شہباز شریف کس ’کھوسہ ‘ کی بات کر رہے ہیں۔لیکن اس کے بعد معاملہ تب بگڑا جب نگراں وزیر اعلی کے طور پر ناصر کھوسہ کا نام سامنے آیا تو نواز شریف نے کہا کہ یہ واقعی بہت ایماندار شخص ہیں اور میرے بھی پرنسیپل سیکرٹری بھی رہے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کو ہوش آیا کہ ناصر کھوسہ تو شریف خاندان کے انتہائی قریبی شخص ہیں۔جس کےبعد تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلی کے لیے دیا گیا نام واپس لے لیا۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جرح کے دوران پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نےبتایا کہ دوران تفتیش ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی کہ نوازشریف العزیزیہ اسٹیل مل کے مالک ہوں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں ،
جب کہ نامزد ملزم بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر نواز شریف کے وکیل کی جانب سے جرح کا سلسلہ جاری ہے۔ عدالت کے روبرو واجد ضیاء نے کہا کہ نواز شریف کے ڈالر اکاؤنٹ میں ویلتھ اسٹیٹمنٹ پاکستانی روپے میں بطور تحائف ظاہر کی گئی اور یہ رقم حسین نواز کی طرف سے بطور تحفہ بھیجی گئی۔واجد ضیاء نے کہا کہ 19 اکتوبر 2012 کو تین چیکس کے ذریعے 9 لاکھ ڈالر اور 15 نومبر 2012 کو 2 لاکھ ڈالر کی رقم نکلوائی گئی، ان چیکس میں ادائیگی پاکستانی روپوں میں کی گئی۔ جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ رقوم کی ادائیگی نواز شریف کے دوسرے بینک اکاؤنٹ میں پاکستانی روپوں میں ہوئی اور تاریخ ادائیگی کے دن کے ڈالر ریٹ کے مطابق کرنسی ایکسچینج کا اطلاق ہوا۔واجد ضیاء نے کہا کہ جے آئی ٹی نے اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ سے ایکسچینج ریٹ کا تعین کیا اور یہ اندازہ لگانےکی کوشش نہیں کی کہ رقم درست ایکسچینج ریٹ کا اطلاق کر کے ظاہر کی کیوں کہ ایکسچینج ریٹ روزانہ بدلتے ہیں، ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔اس موقع پر مداخلت کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر واثق ملک نے کہا کہ اسٹیٹمنٹ کا ٹیکس ریکارڈ کے ساتھ موازنے کی ضرورت نہیں، ہمارا کیس مختلف ہے۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جج صاحب آپ بیٹھے ہیں، واجد ضیاء خود موجود ہیں تو یہ کیوں بول رہے ہیں، واجد ضیاء بچے تو نہیں۔واجد ضیاء نے کہا کہ یہ درست ہے کہ 5 جولائی 2010 سے 30 جون 2011 تک جو ڈالرز حسین نواز کو ملے وہ تحفہ تھے اور بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق 11 لاکھ 50 ہزار 459 امریکی ڈالر حسین نواز کو ملے تھے۔جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ 18 اکتوبر 2012 تک یہ رقم امریکی ڈالر اکاؤنٹ میں پڑی رہی اور نواز شریف نے یہ رقم ویلتھ اسٹیٹمنٹ مالی سال 11-2010 میں ظاہر کرنا تھا۔واجد ضیاء نے کہا کہ یہ درست ہے کہ انکم اور ویلتھ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آغاز یکم تا 30 جون ہوتا ہے اور سال 2011 کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے یکم جولائی 2010 سے 30 جون 2011 کا عرصہ بنتا ہے۔جرح کے دوران واجد ضیاء نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی کہ نوازشریف العزیزیہ کے مالک ہوں،جےآئی ٹی کو ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی جونوازشریف کو شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر ظاہر کرے، ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی جو ظاہرکرے کہ نوازشریف العزیزیہ مل کا کاروبار، معاملات چلاتےہوں جب کہ ،
ایسی بھی کوئی دستاویز نہیں ملی جو ظاہرکرے کہ نوازشریف العزیزیہ کےمالی معاملات دیکھتے ہوں۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اب تک احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت انہیں مفرور قرار دے کر ان کا کیس الگ کرچکی ہے۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں تین ضمنی ریفرنسز بھی دائر کیے گئے ہیں جن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ضمنی ریفرنس میں نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا گیا ہے۔جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نامزد ہیں۔(س)
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تندور میں تیزی سے روٹیاں لگانے میں مصروف شخص توازن بگڑ جانے پر سیدھا تندور میں جاگرا۔کہتے ہیں حادثہ کبھی بھی کسی بھی وقت پیش آسکتا ہے، اب اس روٹی لگانے والے کو ہی دیکھ لیں جو تندور میں تیزی سے روٹیاں لگانے میں مصروف ہے کہ توازن بگڑ جانے پر سیدھا تندور میں جاگرا۔اس مقامی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روٹیاں لگاتے ہوئے یہ نوجوان اپنے ایک مدد گار کے ساتھ تیزی سے کام نمٹانے میں مصروف ہے تاہم یہ تیزی اسے اتنی مہنگی پٹ گئی کہ لڑکھڑا کر انگاروں سے بھرے تندور میں گِر گیا۔ نوجوان کا ساتھی فوری طور پر اٹھا اور اس کی مدد کرتے ہوئے اسے تندور سے باہر نکالاجو خوش قسمتی سے بچ گیا تاہم جلد بازی کا سبق ضرور مل گیا۔
The post روٹی لگانے والا شخص تندور میں جا گرا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
واشنگٹن (ماننیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی اس سب سے مہنگی موٹربائیک کو ہارلے ڈیوڈسن بلیو ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے جس کی قیمت 19 لاکھ ڈالر یعنی 19 کروڑ روپے ہے۔موٹرسائیکل کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کی دو عدد بوکارر گھڑیاں اور ہیرے کی ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دی جارہی ہے، موٹرسائیکل میں 360 ہیرے جڑے ہیں اور تمام نٹ بولٹس اور اسکریو پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ بائیک میں شیشے کا ایک خوبصورت بلبلہ ہے جس کے اندر آپ قیمتی انگوٹھی اور دونوں گھڑیاں سجا کر رکھ سکتے ہیں۔
موٹرسائیکل پر بنا یہ زیور کا ڈبہ پوری بائیک کی تھرتھراہٹ اور جھٹکوں سے محفوظ رہتا ہے اور یوں آپکی قیمتی گھڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔موٹرسائیکل کے بہت سے حصوں کو ماہرین نے ہاتھوں سے جوڑا ہے اور کئی پرزے ماہر کاریگروں نے خود بنائے ہیں جس میں 2500 گھنٹے کی محنت صرف ہوئی ہے۔ موٹرسائیکل کے ایک ایک پرزے کو ہاتھوں سے ڈھالا، ویلڈ اور پالش کیا گیا ہے۔انجن کور پر ایک بڑا سوراخ کیا گیا ہے جس میں دنیا کا پہلا ایل ای ڈی سے روشن جھروکہ بنایا گیا ہے جس کے اندر سے آپ انجن کے،
ایک ایک پرزے کو متحرک دیکھ سکتے ہیں۔ پیر رکھنے والے فٹ ریسٹ پر بھی سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ بائیک کے ہینڈل پر ہیرے نصب کیے گئے ہیں۔
The post دنیا کی سب سے مہنگی موٹرسائیکل؛ قیمت 19 کروڑ روپے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
ہنگری (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا نے اپنے مزید 3 نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔ایچ ایم ڈی گلوبل، فن لینڈ کی وہ کمپنی جس کے پاس ابھی نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس ہے، نے گزشتہ سال کے 3 اینڈرائیڈ فونز کے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرائے ہیں۔یہ مڈ رینج اور بجٹ اسمارٹ فونز 29 مئی کو روس میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے، جن کی قیمتوں کو کمپنی کے مطابق پہلے سے زیادہ صارفین کے لیے قابل قبول بنایا گیا ہے۔
نوکیا 5.1
گزشتہ سال کا نوکیا 5 کافی متاثر کن مڈرینج فون تھا اور اس سال اسے نوکیا 5.1 کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے ذرا بڑی 5.5 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے (18:9 ریشو کے ساتھ) کے ساتھ ہے، اسی طرح 2 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی ریم ، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔اس میں پہلے سے بہتر 16 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل موجود ہے۔ یہ فون جولائی میں دستیاب ہوگا اور اس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والا ورژن 218 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 252 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔
نوکیا 3.1
نوکیا 5.1 کے ساتھ ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا تھری کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے، کمپنی کے مطابق نوکیا 3 اس کا حالیہ فونز میں سب سے کامیاب ماڈل ثابت ہوا۔ نیا نوکیا 3.1 اسمارٹ فون پہلے سے اپ ڈیٹ 5.2 انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے (18:9 ریشو) دیا گیا ہے جبکہ 1.5 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی بی ریم اور 16 سے 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔گزشتہ سال کے نوکیا تھری میں 8 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے، جسے اب 13 میگا پکسل سے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ دیا گیا ہے۔
نوکیا 3.1 گوگل کے اینڈرائیڈ ون ڈیوائس پروگرام کا حصہ بھی ہے، تو اسے 3 سال تک ہر ماہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس ملیں گی۔یہ فون بھی جولائی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 160 ڈالرز (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 195 ڈالرز (لگ بھگ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
نوکیا 2.1
نوکیا نے اپنے سستے مگر طاقتور ترین بیٹری والے فون نوکیا 2 کو بھی 2.1 سے اپ ڈیٹ کیا ہے، اب کی بار بھی یہ 4000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ بیٹری لائف 2 دن تک ہے۔اس کے اسکرین سائز کو 20 فیصد اضافے سے 5.5 انچ کردیا گیا جو کہ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے، جبکہ یہ پہلے سے بہتر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 425 پراسیسر سے لیس ہے۔یہ ایک جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج والا فون ہے، تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
نوکیا 2.1 اینڈرائیڈ اوریو گو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے جس میں بلٹ ان گوگل ایپس کم اسپیس کے ساتھ دی گئی ہیں۔ یہ فون 115 ڈالرز (12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں جولائی میں دستیاب ہوگا اور یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
The post نوکیا کے 3 نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل نے معروف کمپنی ایپل کو مات دے دی اور دنیا کا نمبر ون ویلیوایبل برانڈ بن گیا۔گلوبل برانڈ کنسلٹنسی کی نئی تحقیق کے مطابق دنیائے ٹیکنالوجی میں سرچ پروڈکٹ نے ہارڈ ویئر پروڈکٹ کو مات دے دی ہے۔گوگل کی برانڈ ویلیو 302 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے جبکہ ایپل کی برانڈ ویلیو 301 ارب ڈالر ہے۔تیسرے نمبر پر 208 ارب ڈالر کے ساتھ ایمازون اور 201 ارب ڈالر کے ساتھ مائیکروسافٹ چوتھے نمبر ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ تمام کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے۔
The post گوگل دنیا کا نمبر ون ویلیوایبل برانڈ بن گیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ان ماڈلز کی گاڑیوں کے فرنٹ ایئربیگ سینسر وقت گزرنے کے ساتھ خراب ہوسکتے ہیں جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈرائیور کی جانب لگایا گیا ایئربیگ حادثے کے دوران کام نہیں کرے، لہٰذا ان گاڑیوں کا جائزہ لینے کے لیے انہیں واپس بلایا گیا ہے۔خیال رہے کہ فروری 2018 میں آئی ایم سی کی جانب سے تقریباً ڈھائی ہزار ٹویوٹا کرولا 1.8 آلٹس گرینڈ (اگست 2015 تا جنوری 2016) کے ماڈلز کے مالکان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ گاڑی کے فرنٹ ایئر بیگ کے سینسر غیر معیاری ہیں جو وقت پر،
دھوکا دے سکتے ہیں جس کے پیش نظر تمام گاڑیوں کا جائزہ لے کر ان کے سینسر بغیر کسی ادائیگی کے تبدیل کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ جنوری 2017 میں انڈس موٹرز کی جانب سے خراب بریکس کے باعث (17-2016) ماڈلز کی ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی، جی ایل آئی، آلٹس اور آلٹس گرینڈ کے 9 ہزار 896 ماڈل کو واپس منگوا لیا گیا تھا۔اس کے علاوہ جون 2017 میں سامنے کی نشستوں پر بولٹس کو غلط طریقے سے ٹائٹ کرنے پر کمپنی نے کرولا ایکس ایل آئی، جی ایل آئی، آلٹس اور آلٹس گرینڈ کے کل 2700 ماڈلز واپس منگوائے تھے۔
واضح رہے کہ انڈس موٹرز نے جولائی 2017 سے اپریل 2018 کے درمیان 43 ہزار 190 یونٹس تیار اور 42 ہزار 992 فروخت کیے جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ برس اسی عرصے میں 45 ہزار 534 یونٹس تیار اور 45 ہزار 447 فروخت کیے تھے۔
The post کرولا گاڑی میں 13 ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ تبدیلی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر 3 سو 50 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیے جو جمعرات سے مخصوص بینکوں میں عوام کے لیے دستیاب ہوں گے۔گزشتہ برس اسٹیٹ بینک نے 3 سو 42 ارب روپے کے کرنسی نوٹ جاری کیے تھے جو سال 2016 کے مقابلے میں 44 فیصد زائد تھے۔اس حوالے سے جب اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی حتمی مالیت کے بارے میں عیدالفطر کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے،
کیوں کہ نئے نوٹوں کی طلب میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، چناچہ نئے نوٹوں کی رسد 3 سو 50 ارب روپے سے زائد ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں میں نئے نوٹ پہنچا دیے ہیں جو عوام کے لیے جمعرات سے دستیاب ہوں گے۔اس ضمن میں اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کے لیے طریقہ کار بھی وضع کیا ہے جو بظاہر کم مالیت کے نوٹ کے خواہشمند افراد کے لیے پیچیدہ ہے، لیکن طلب کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ عوام نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی طریقے،
پر عمل کرنے کے لیے تیارہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نوٹ کے خواہشمند افراد ایک ایس ایم ایس میسج 8877 پر بھیجیں گے، اس میسج میں اپنا 13 اعداد پر مشتمل قومی شناختی کارڈ نمبر یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور برانچ نمبر لکھیں گے، مثلاً [1234567891234 KHI005], اور اسے 8877 پر بھیج دیں گے۔اس میسیج کے جواب میں مذکورہ شخص کو ایک میسج موصول ہوگا جس میں ایک کوڈ، ای-برانچ کا پتا اور کوڈ کی معینہ مدت بتائی جائے، عمومی طور پر یہ کوڈ ایس ایم اسی کی تاریخ کے بعد سے 2 دن تک دستیاب ہوتا ہے۔
اس کے بعد صارف اپنے اصل قومی شناختی کارڈ یا سمارٹ کارڈ، قومی شناختی یا سمارٹ کارڈ کی کاپی، 8877 سے میسج میں موصول ہونے والے کوڈ کے ہمراہ متعلقہ بینک کی ای-برانچ سے نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرسکتا ہے۔واضح رہے ایک شخص انفرادی طور پر 10 روپے مالیت کے 3 پیکٹ، جبکہ 50 اور 100 روپے مالیت کے صرف ایک ایک پیکٹ حاصل کرسکتا ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروس کارپوریشن کے 16 ذیلی دفاتر اور کمرشل بینکوں کی،
مخصوص برانچوں میں دستیاب ہوں گے، جنہیں ای-برانچ کہا گیا ہے۔خیال رہے کہ ای- برانچ کا نمبر، عمومی برانچ کوڈ اور سوئفٹ کوڈ سے مختلف ہوتا ہے۔یاد رہے کہ موبائل فون سروس سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون 2018 سے 14 جون 2018 تک حاصل کیے جاسکتے ہیں، اس سلسلے میں ملک بھر کے ایک سو 32 شہروں میں موجود ایک ہزار 5 سو 35 ای-برانچوں پر یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔کرنسی نوٹ کے حصول کے لیے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس پر ڈیڑھ روپے فی ایس ایم ایس کے چارجز لاگو ہوں گے۔
اس سلسلے مخصوص ای برانچوں کا آئی ڈی نمبر اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ http://www.sbp.org.pk ، پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ http://www.pakistanbanks.org، اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔جبکہ مذکورہ آئی ڈی نمبر نوٹ کے حصول کے لیے مختص برانچوں کے باہر نمایاں طور پر آویزاں بھی کیا جائے گا۔خیال رہے گزشتہ برس 3 سو 42 ارب روپے کے نئے نوٹوں میں 100 روپے اور اس سے کم رقم کے 40 ارب روپے مالیت کے نوٹ جبکہ 500 اور اس سے زائد رقم کے 2 سو 96 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔
The post عید الفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بیشتر افراد بڑھاپے کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں سے بچنے کی خواہش رکھتے ہیں اور لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا ممکن ہوسکے گا۔سائنسدانوں نے بڑھاپے کے جسمانی اثرات پر قابو پانے کا طریقہ کار ڈھونڈنے کا دعویٰ کیا ہے جن کی مدد سے جھریوں کی روک تھام خلیات کے ممکن سے ہوسکے گی۔ورجینیا یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کے حوالے سے تفتیش کے دوران خلیات کی بدولت جھریاں بدلنے کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق ایک پروٹین کی کمی کے نتیجے میں عمر بڑھنے سے جھریوں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے ، جبکہ جگر پر چربی چڑھنے سے اس پروٹین کی مناسب سطح برقرار رکھنے کی جسمانی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔تاہم سائنسدانوں کے خیال میں اس پروٹین کا اضافہ کرکے جھریوں سے نجات پانا ممکن ہے اور اس سے جسم پر عمر بڑھنے کے اثرات کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔محققین نے دریافت کیا کہ جگر پر چربی چڑھنے اور جھریوں کے نمودار ہونے کے درمیان تعلق موجود ہے جو کہ خلیات کی وجہ سے ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہر خلیے میں ایک جیسا ڈی این اے ہوتا ہے مگر ہر خلیہ مختلف ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی امید ہے کہ اس عمل کو ریورس کیا جاسکتا ہے اور اس سے جگر کو زیادہ صحت مند رکھنے میں مدد مل سکے گی۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل ایجنگ سیل میں شائع ہوئے۔
The post بڑھاپا سے بچنے کا طریقہ دریافت؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں دس سے چوبیس سال کی عمر کے تقریباً 2 ارب افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں، پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ جب کہ دنیا بھر میں 50لاکھ سے زائد افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔تمباکو نوشی سے دل کے امراض اور پھیپڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں اور تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے پندرہ سال پہلے دنیا سے گزر جاتاہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک سگریٹ انسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کر دیتی ہے کیونکہ اس میں چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے انسان کو دل، پھیپھڑے، سانس، نظام ہاضمہ، پیشاب، معدہ، جگر اور منہ کی بہت سی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم جب آپ تمباکو نوشی کو ترک کردیتے ہیں اور ان چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزاء کو دھویں کی شکل میں اپنے جسم کا حصہ نہیں بناتے تو آپ کی صحت پر لاتعداد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جن کی فہرست آپ کو چونکا دے گی۔
20 منٹ بعد
سیگریٹ نوشی کے ترک کرنے کے صرف 20 بعد ہی ہاتھوں اور پیروں میں خون کی روانی میں بہتری آتی ہے۔
2 گھنٹے بعد
اس عادت کو چھوڑنے کے 2 گھنٹے بعد دل کی دھڑکن، نبض اور بلڈ پریشر معمول پر آجاتے ہیں جبکہ حاملہ خواتین کے معاملے میں حمل کے دوران بچے کی دل کی دھڑکن بھی معمول پر آجاتی ہے۔
8 گھنٹے بعد
جسم میں کاربن مونو آکسائیڈ نامی زہریلی گیس کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور وہ آکسیجن کو خون کے خلیات تک رسائی میں مزید روک نہیں پاتی اور اگر ایسا کوئی حاملہ خاتون کرتی ہے تو ان کے ہونے والے بچے کو بھی زیادہ آکسیجن ملنے لگتی ہے۔
24 گھنٹے بعد
دل کے دورے کا خطرے کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔
48 گھنٹے بعد
نکوٹین مکمل طور پر آپ کے جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔
2 روز بعد
آپ کی سونگھنے اور چکھنے کی حِس بہتر اور دوبارہ واپس آجاتی ہیں۔
3 دن بعد
نظام تنفس میں نمایاں بہتری آتی ہے جبکہ پھیپھڑوں میں پائے جانے والے بال نما ابھار واپس ابھر آتے ہیں جو کہ پھیپھڑوں میں پائے جانے والے ذرات کو آگے منتقل کرتے ہیں۔ اگر آپ کھانسی کے شکار ہوتے ہیں تو یہ تکلیف کچھ عرصے کے لیے بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں آپ کے پھیپھڑوں سے زہریلے اجزاء خارج ہوجاتے ہیں۔
ایک ہفتے بعد
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کا پریشر کم ہوجاتا ہے۔
3 ماہ بعد
پھیپھڑوں کی گنجائش میں اوسطاً 39 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے اور سانس لینے میں مشکل کم ہوجاتی ہے، اسی طرح جلد کی رنگت میں بھی بہتری آتی ہے۔
3 سے 9 ماہ بعد
تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی کھانسی اور انفیکشنز سے زیادہ متاثر ہونے کی حساسیت کم ہوجاتی ہے کیونکہ پھیپھڑے اب خود کو صاف کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔
ایک سال بعد
خون کی شریانوں کے امراض جو دل کی بیماریوں اور فالج کا باعث بن سکتے ہیں، کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
5 سال بعد
معدے، منہ، گلے، پھیپھڑوں اور غذائی نالی وغیرہ کے کینسر کا خطرہ نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔
5 سے 10 سال بعد
اس عرصے کے دوران دل کے دورے اور فالج وغیرہ کا خطرہ اسی سطح پر پہنچ جاتا ہے یا کم ہوجاتا ہے جتنا زندگی میں کبھی تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کو ہوتا ہے۔
15 سال بعد
آپ کو کسی قسم کے کینسر لاحق ہونے کا خطرہ اتنا ہی رہ جاتا ہے جتنا زندگی میں کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کو ہوتا ہے۔
The post تمباکو نوشی ترک کرنے کے حیرت انگیز اثرات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان واحد چیرٹی میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہو گا ۔ ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے ۔ اس سے قبل ورلڈ الیون کی قیادت آئن مورگن کو سونپی گئی تھی لیکن ان کی انگلی فریکچر ہونے کے باعث وہ میچ میں حصہ نہیں لے گے ان کی جگہ شاہد آفریدی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ورلڈ الیون کی ٹیم میں
شاہد خان آفریدی،(کپتان) سیم بلنگز، سیم کرن ، تمیم اقبال ، ٹائمل ملز ، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، راشد خان، سندیپ ، مچل میکلیگن ، شعیب ملک ، تشارا پریرا،لیوک رونکی اورعادل راشد شامل ہیں ۔جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کارلوس بریتھویٹ، سیموئیل بدری ،ریاد ایمرٹ ، آندرے فلیچر ، کرس گیل ،ایون لوئس ،آشلے نرس، کیمو پاول، دنیش رامدین( وکٹ کیپر )، آندرے رسل ، مارلن سیموئیلز اور ویلیمز پر مشتمل ہے ۔
The post ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچ آج کھیلا جائےگا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہاکی پلیئرز کی فٹنس جانچنے کےلئے پاکستان میں پہلی بار جی پی ایس سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے اور ٹیم انتظامیہ کےساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی جدید ٹیکنالوجی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔جی پی ایس ایل سسٹم کی مدد سے کھلاڑیوں کی فٹنس کا بغور جائزہ لیا گیا جس سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے احوال معلوم ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ کونسا کھلاڑی انجری چھپا رہا ہے اور کسے آرام کی ضرورت ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے ہالینڈ سے جدید,
ٹیکنالوجی حاصل کی اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان جی پی ایس سسٹم سے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے بعد کیا گیاٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے ایک روزہ ٹرائلز آض منعقد ہوئے جس میں پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد نے بھی شرکت کی جبکہ چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے 22 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا۔قومی ٹیم کی قیادت رضوان جونیئر کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ مظہر عباس، امجد علی، عرفان سینئر، مبشر،علیم بلال، عماد شکیل بٹ، توثیق ارشد،
راشد علی، تصور عباس، ابوبکر، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، علی شان، اسفر یعقوب، اعجاز احمد، رانا سہیل اور دلبر شامل ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 23جون سے یکم جولائی تک نیدرلینڈ کے شہر بریڈا میں منعقد ہو گی اور یہ37ویں اور آخری چیمپیئنز ٹرافی ہو گی۔ایونٹ میں پاکستان سمیت چھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں آسٹریلیا، نیدرلینڈ، بیلجیئم، ارجنٹینا اور بھارت شامل ہیں۔
The post ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 22رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارتِ داخلہ نے خصوصی عدالت کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارتِ داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف بڑی کارروائی کا حکم دے دیا۔ خصوصی عدالت کے احکامات پر وزارت داخلہ نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو حکم جاری کیا ہے کہ ،
پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔تاہم ذرائع کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کارروائی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ عشرت علی نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ پر خاموشی اختیار کر لی اور موقف دینے سے انکار کردیا۔وزارتِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جب کہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو جائیں گے اور انہیں کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔واضح رہے کہ مارچ میں سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اصغر خان کیس کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس نہ بلانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو آج ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا کر سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اصغر خان کیس پر عمل درآمد کے حوالے سے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ کابینہ کا اجلاس بلانے کے لیے مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے اب تک اصغر خان کیس سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہیں کیا، یہ اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے اور حکومت کو کوئی فکر ہی نہیں۔وفاقی حکومت کے وکیل نے آگاہ کیا کہ آج شام وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج ہی اس معاملے کا فیصلہ کیا جائے اور عدالت کو کابینہ کے فیصلہ سے متعلق ہر صورت آج ہی آگاہ کیا جائے۔ دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ ان کی جانب سے اصغر خان کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ (س)
ماہ رمضان میں غصیلے اور چڑچڑے پن سے پجنے کےلئے 7 طریقے (1)
The post ماہ رمضان میں غصیلے اور چڑچڑے پن سے پجنے کےلئے 7 طریقے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
حلقہ این اے 157 ملتان : تصویر میں نظر آنے والا یہ نوجوان کون ہے اور عمران خان نے اسے ٹکٹ کیوں دیا؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے۔۔۔۔ملتان ( الیکشن سیل) ملتان کی سیاست صدیوں سے قریشی اور گیلانی خاندان کے گرد گھومتی رہی ہے۔ ان دونوں خاندانوں کے
رہنما ضلعی سیاست سے لیکر قومی سیاست تک ہمیں متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ آنیوالے انتخابات میں بھی یہ خاندان آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیں۔گیلانی خاندان کے بزرگ راجن بخش شاہ 1921 میں انڈین لیجسلیٹو کونسل کے ممبر بنے اور 1936 تک اس کے رکن رہے۔گیلانی خاندان 1940 میں آل پاکستان مسلم لیگ کا حصہ بنا اور 1946 میں مخدوم رضا شاہ گیلانی نے یونینسٹ پارٹی کے امیدوار مخدوم مرید حسین قریشی (شاہ محمود قریشی کے دادا) کو شکست دی۔پاکستان بننے کے بعد بھی دونوں خاندان آمنے سامنے رہے۔شاہ محمود قریشی اور یوسف رضا گیلانی نے سیاست کا آغاز مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کیا۔ یوسف رضا نے 1988 جبکہ شاہ محمود قریشی نے 1993 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔شاہ محمود 2011 میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے جبکہ یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی میں ہی موجود ہیں۔سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی پہلی مرتبہ سیاسی دنگل میں حصہ لے رہیں ہیں جبکہ ان کے مدمقابل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی ہیں۔ملتان کے حلقہ 157 (پرانا نمبر 148) میں تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کے مقابلے پر سب کی نظر ہے۔ یہاں سے
ن لیگ کے امیدوار عبدالغفار ڈوگر ہوں گے۔اس حلقے کی بات کریں تو 2002 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر شاہ محمود قریشی نے 76 ہزار 607 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار جاوید ہاشمی 44 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد اکرم سندھو نے 393 ووٹ حاصل کیے۔2013 کے انتخاب سے اب پیپلز پارٹی کی پوزیشن بہتر ہے پچھلے انتخاب میں لوگ ہم سے ناراض تھے اور نہ ہمیں انتخابی مہم چلانے دی گئی اب بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی میدان میں ہیں۔ “علی موسیٰ گیلانی” 2008 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی نے 93 ہزار 106 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالغفار ڈوگر نے 42 ہزار 819 ووٹ حاصل کیے۔2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالغفار ڈوگر نے 81 ہزار 748 ووٹ حاصل کر کے نشست جیتی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے 64 ہزار 719 ووٹ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے 50 ہزار 205 ووٹ حاصل کیے۔اس الیکشن میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی تینوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی
کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر حلقہ 157 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 2013 کے انتخاب سے اب پیپلز پارٹی کی پوزیشن بہتر ہے پچھلے انتخاب میں ہم حکومت کر کے آئے تھے، جو منفی فیکٹر تھا لوگ ہم سے ناراض تھے اور نہ ہمیں انتخابی مہم چلانے دی گئی اب بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی میدان میں ہیں۔اس حلقے میں شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی ایک دوسرے کے مد مخالف انتخاب میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ 2013 میں جاوید ہاشمی کی بیٹی اور شاہ محمود قریشی نے مل کر الیکشن لڑا اب وہ بھی علیحدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے 2013 میں ن لیگ کامیاب ہوئی تھی لیکن اب لوگ ن لیگ سے تنگ ہیں۔ اب عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، ‘پچھلے انتخاب میں جب میں ایک سال کے لیے ایم این اے بنا تو ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اب کاشتکار ہمارے ساتھ ہیں جیت کر جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر خطے کی محرومیاں دور کریں گے۔’ تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی تبدیلی کی لہر چل چکی ہے۔ ‘میرے حلقے میں بھی تحریک انصاف کی پوزیشن مظبوط ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی پوزیشن بہت کمزور ہے تاہم میرا مقابلہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سے ہوگا اور اس وقت عوام مسلم لیگ ن سے بیزار ہیں جس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔’
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے ناصرسعید کھوسہ کے نام پراتفاق کیا گیا لیکن عمران خان نے اس معاملے پریو ٹرن لیا ہے یہی ان کا وتیراہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور پریس کلب کے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ،
نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ہم نے نیک نیتی سے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی۔شہبازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے نام واپس لے کرپھریوٹرن مارا، کیا یو ٹرن لینے والاوزیراعظم کےعہدے کاحقدار ہو سکتاہے؟۔انہوں نے کہا کہ نیازی یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے وہ سیاست چھوڑ کر حجرے میں جا کر بیٹھ جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد سے قطعاََ اتفاق نہیں کرتا، بروقت الیکشن ہی پاکستان میں جمہوریت کے لیے سودمند ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیرملک و قوم کے مفاد میں نہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کی الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد نیک شگون نہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری بار جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے، تابناک مستقبل بروقت، منصفانہ اور شفاف الیکشن سے جڑا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 5 برس عوام کی بے لوث خدمت کی، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے وقت ضائع کیا اور کس نے خدمت کی جبکہ 25 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا نہ ہونا حکومت کا کریڈٹ ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کے کئی کارخانے لگائے، وفاق اورپنجاب نے اپنے وسائل سے بجلی کے کارخانے لگائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گیس کے 4 پاور پلانٹس میں 150 ارب جبکہ اورنج لائن میٹروٹرین میں قوم کے75 ارب بچائے گئے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔(س)
کیا علی صدیقی کو امریکہ کا سفیر بننا چاہیے ؟
The post کیا علی صدیقی کو امریکہ کا سفیر بننا چاہیے ؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
The post ناصر محمود کھوسہ نے ہمیشہ نوکری شریف برادران کیساتھ کی ہے: انور حسین سمرا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
The post ناصر کھوسہ میاں صاحب بڑے قریب بھی رہے ہیں، اسد عمر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
The post ناصر کھوسہ کا نام عمران خان صاحب نے خود دیا : حامد میر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
The post پنجاب میں ٹکٹس کی تقسیم۔۔۔۔۔چوہدری نثار کیوں آؤٹ ہوئے؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
The post مولانا فصل الرحمان کس کے ایجنڈے پر ہیں۔۔؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
The post مسلم لیگ ن کی آئینی مدت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
The post نگران وزیر اعلیٰ ہنجاب: 92 نیوز نے ناصر کھوسہ سے متعلق سب سے پہلے حقائق سے پردہ اٹھایا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اصغر خان کیس کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس نہ بلانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو آج ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا کر سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اصغر خان کیس پر عمل درآمد کے حوالے سے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ کابینہ کا اجلاس بلانے کے لیے مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے اب تک اصغر خان کیس سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہیں کیا، یہ اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے اور حکومت کو کوئی فکر ہی نہیں۔وفاقی حکومت کے وکیل نے آگاہ کیا کہ آج شام وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج ہی اس معاملے کا فیصلہ کیا جائے اور عدالت کو کابینہ کے فیصلہ سے متعلق ہر صورت آج ہی آگاہ کیا جائے۔ دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ ان کی جانب سے اصغر خان کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ وفاقی حکومت نے اب تک کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس آج ہوبھی ہورہا ہے ،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آج تو آخری دن ہے اجلاس کب ہے ؟۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بجے ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم شام تک بیٹھے ہیں فیصلہ کرکے آج ہی بتائیں ۔واضح رہے کہ 7 مئی کو سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔ 8 مئی کو چیف جسٹس نے حکم دیا تھا کہ حکومت 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار سابق فوجی افسران کے خلاف ایک ہفتہ میں کارروائی کا فیصلہ کرے اور یہ فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے تاہم حکومت نے تاحال کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا۔(س)
نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد ہونے والے ناصر سعید کھوسہ کے خلاف نیب میں کون کون سے مقدمات زیر سماعت ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا
لاہور (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد ناصر سعید کھوسہ پر نیب کی جانب سے بطور ڈپٹی کمشنر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ناصر کھوسہ رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک کیس میں ملوث تھے اور 2 ہفتے قبل نیب نے انہیں طلب کرکے رائیونڈ روڈ کے حوالے سے تحقیقات کیں۔
ذرائع کے مطابق ناصر کھوسہ اس دور میں ڈپٹی کمشنر تھے اور نیب کے مطابق بطور ڈپٹی کمشنر ناصرکھوسہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرکھوسہ سے ترقیاتی فنڈز رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک پر لگانے کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا تھا تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا۔جبکہ دوسری جانب سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔ناصر محمود کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کی نامزدگی واپس لےکر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا۔ناصر محمودکھوسہ نے کہا کہ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، اگر اس منصب کے لیے ان کا نام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا۔تحریک انصاف کا پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہسابق چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ حالیہ پیدا ہونے والےحالات کے تناظر میں وہ نگراں وزیراعلیٰ کاعہدہ نہیں سنبھال سکتے۔ناصر محمود کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے نگراں وزیراعلیٰ کو سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔
تاہم بعدازاں بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی تصدیق میاں محمود الرشید کی جانب سے بھی کی گئی، جن کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد نیا نام دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ یہ نام تحریک انصاف کی پالیسی کے عین مطابق نہیں، کیونکہ ناصر محمود کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں، وہ نہ صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کام کرچکے ہیں بلکہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ناصر محمود کھوسہ کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی سے متعلق سمری محکمہ قانون نے گورنر ہاؤس بھجوا دی ہے اور ایک بار اگر سمری گورنر کو ارسال کردی جائے تو واپس نہیں ہوا کرتی۔ (س)
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کریم اہل بیت، سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سےپاکستان ،ایران سمیت دنیا بھر میں سراپا جشن و نور و سرور ہے۔آسمان امامت و ولایت کے دوسرے درخشاں ستارے، کریم اہل بیت، سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں محافل مقاصدہ اور جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس پرمسرت موقع پر ملک کے تمام شہروں اور قصبوں دیہاتوں کی مساجد اور مذہبی مقامات پر محافل مقاصدہ اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور لوگوں نے اس موقع پر افطار کے وقت اور اس کے بعد میٹھائیاں تقسیم کیں اور شربت پیش کئے۔
شب پندرہ رمضان المبارک کی مناسبت سے خاص طور پر جگہ جگہ افطار کے لئے اسٹال لگائے گئے ہیں جبکہ ماہ رمضان کے باقی ایام میں بھی لوگوں کے افطار کے لئے جگہ جگہ اسٹال لگے ہوئے ہیں۔
نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے جش ولادت کے مرکزی پروگرام مشہد المقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں جاری ہیں جہاں بڑی تعداد میں روزہ دار مومنین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت محفلوں میں شریک ہیں-
عراق کے سبھی مقدس شہروں اور پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ آسمان امامت و ولایت کے دوسرے درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جگہ جگہ خصوصی تقریبات اور محفلوں کا انعقاد کیا گیا ہے-
حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام پندرہ رمضان المبارک سن تین ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ حضرت علی اور جناب فاطمہ علیہماالسلام کے کاشانہ عصمت کے پہلے چشم و چراغ تھے جو سورہ کوثر کی مکمل تفسیر بن کر آغوش عصمت میں اترے۔
حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے بعد حضرت علی اور جناب فاطمہ علیھماالسلام نے اپنے نو مولود بچے کو رسول اسلام (ص) کی آغوش میں دیا اور آپ سے بچے کا نام رکھنے کی درخواست کی- سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم خدا سے اپنے پہلے نواسے کا نام حسن رکھا-
حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کو یہ شرف حاصل تھا کہ وہ نو سال تک اپنے نانا رسول خدا (ص) کی آغوش تربیت میں پروان چڑھیں اور اس کے بعد تیس سال تک اپنے پدر بزرگوار حضرت علی علیہ السلام کے سایہ عطوفت میں رہے-
The post نواسہ رسولﷺ کا جشن ولادت باسعادت آج پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
جیفرسن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک رابرٹ گریئٹینس نے جنسی اسکینڈل میں مواخذے کے بعد مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک گریئٹینس کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کے الزام میں مواخذے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے اپنے خلاف منظر عام پر آنے والے جنسی اسکینڈل کو سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کا حربہ قرار دیتے ہوئے جمعے کو مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
44 سالہ ایرک گریئٹینس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میرے خاندان کے لیے انتہائی تکلیف دہ گزرے ہیں۔ اس دوران مجھ پر لغو اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ میں ملک کا ذمہ دار شہری اور آئین پر عمل کرنے والا گورنر ہوں اس لیے ایسے گھٹیا الزامات لگنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔
امریکی ریاست مسوری کے گورنر کو مالیاتی بے ضابطگیوں کا بھی سامنا ہے۔ اُن پر الیکشن مہم کے دوران سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی بہبود کے لیے چیریٹی فنڈز میں رقم جمع کرانے والوں کی فہرست میں ٹمپرنگ کا بھی الزام ہے۔
واضح رہے امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک رابرٹ کریئٹینس پر اپنی ہیئر ڈریسر کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام ہے جب کہ مذکورہ خاتون کی نیم برہنہ تصویر بھی گورنر نے ہی شائع کی تھی ۔ ایرک رابرٹ نے خاتون کی تصویر لینے کی تو تصدیق کی تھی لیکن اسے ہراساں کرنے کے الزام کی تردید کی تھی۔
The post امریکی ریاست مسوری کے گورنر کا جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر مستعفی ہونے کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے نکل کر ایران کے ساتھ پوری طرح سے محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا سرگئی لاوروف نے پریماکوف ریڈینگز نامی بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ جس وقت امریکا ایٹمی معاہدے سے باہر نکلا تھا وہ ایران سے ہر طرح کی محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا – ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے جو محاذ آرائی چاہتا تھا اس میں شام میں دمشق حکومت کی تبدیلی بھی شامل تھی –
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ماسکو چاہتاہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی ایسی بنائے جس کے بارے میں کچھ کہا جاسکے اورجس پر کچھ بھروسہ کیا جاسکے – ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی ہمیشہ بدلتی رہتی ہے اور بیشتر مواقع پر اس میں تضاد پایا جاتا ہے – انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے دھونس و دھمکی کی زبان کامیاب نہیں ہوسکتی اور اس روش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا –
The post ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا امریکا کا مقصد ایران سے محاذ آرائی تھا:روس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابو ظہبی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر یو اے ای کو بدنام کرنے والے شخص کو دس سال قید کی سزا سنادی۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کو بدنام کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو 10 سال قید اور ایک ملین درہم جرمانہ عائد کردیا۔
ابوظہبی کی عدالت نے حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جو بھی مواد شائع کئے گئے ہیں انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے، ہوسکتا ہے کہ مجرم ملک سے باہر کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتا ہو۔مجرم سوشل میڈٰیا پر یو اے ای کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے جھوٹی خبریں شائع کرتا تھا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا تھا، جو قانونا جرم ہے۔
واضح رہے کہ 2011 میں بھی مذکورہ شخص کو اسٹیٹ سیکیورٹی کورٹ نے یو اے ای سیاست دانوں کے خلاف پبلک میں لیکچرز دینے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے خلاف تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
خیال رہے کہ مجرم کو دبئی کے حاکم شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے معاف کردیا تھا اور ایک عام زندگی گزارنے کا موقع دیا تھا تاہم مذکورہ شخص سدھرنے کے بجائے اپنے مذموم مقاصد کو جاری رکھے ہوئے تھا۔
The post سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کو بدنام کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)کابل میں اعلیٰ امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے کچھ عناصر امن مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون میں نکولسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کے لیے کئی راستے کھل گئے ہیں۔کابل میں اپنے دفتر سے بات کرتے ہوئے نکولسن کا کہنا تھا کہ وہ کسی کا نام ظاہر نہیں کرسکتے تاہم امن مذاکرات کو سر انجام دینے کے لیے خفیہ طور پر بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت خفیہ طور پر بات چیت اور سفارتی کام کیا جا رہا ہے جو ہر سطح پر جاری ہے تاہم ہم درمیانے درجے اور سینیئر طالبان رہنماؤں کو افغان کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر واضح بین الاقوامی تنظیمیں، غیر ملکی حکومتیں اور دلچسپی رکھنے والے لوگ اس کام میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی پالیسی کے ساتھ افغان جنگ جیتنے کا عندیہ دیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ امن کے لیے طالبان کو مجبور کرنے کا حدف ہم پاکستان اور دیگر دلچسپی رکھنے والے ممالک کی مدد سے حاصل کریں گے۔تاہم امریکی حکومت کی واچ ڈاگ ایجنسی نے حالیہ رپورٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے اس پالیسی کے کام کرنے کی چند نشانیاں دیکھی ہیں۔
نکولسن کا کہنا تھا کہ طالبان کے اندر جنگ کے خاتمے کے لیے گہما گہمی پائی جاتی ہے جبکہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن لانے کے لیے پیشکشوں پر کئی متفقہ مفادات بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کر رہے ہیں کہ مصالحتی مذاکرات میں بہت صلاحیت موجود ہے۔
خیال رہے کہ نکولسن جنہوں نے افغانستان میں امریکا اور اتحادی افواج کی مارچ 2016 سے قیادت کی ہے اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔پینٹاگون نے اعلان کیا تھا ڈونلڈ ٹرمپ نے نکولسن کی جگہ آرمی لیفٹننٹ جنرل اسکوٹ ملر کو اس عہدے پر نامزد کیا ہے۔
The post چند طالبان امن میں دلچسپی رکھتے ہیں، امریکی جنرل appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی نے رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں ایک ماہ کی تاخیر کی قرارداد منظور کرلی۔قرارداد کے پیش کیے جانے پر اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی نے صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں الیکشن میں ایک ماہ کی تاخیر کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا کہا گیا۔نجی ذرائع کو موصول ہونے والی قرار داد کی کاپی میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں انتخابات کی تاریخ 25 جولائی مختص کی ہے۔
قرارداد کے مطابق بلوچستان میں ان دنوں میں برداشت نہ کرنے والی گرمیاں ہوں گی جو ووٹرز کو انتخابی سرگرمیوں میں شریک ہونا ناممکن بنادیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں بجلی کی بندش بھی پولنگ اسٹاف کو اپنا کام کرنے میں رکاوٹیں پیدا کریں گی۔انہوں نے بلوچستان حکومت سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت سے گزارش کی جائے کہ انتخابات کو ایک ماہ تاخیر کرکے اگست کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں۔
اپوزیشن لیڈر رحیم زیارتوال نے قرارداد پر موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی قرارداد کے ذریعے جمہوریت کا بسترا ہمیشہ کے لیے لپیٹا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے قرارداد کا متن کچھ اور تھا اب کچھ اور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک کہتا ہے کہ انتخابات کو ملتوی کرو تو ہم اسکے لیے تیار ہوں گے۔
انہوں نے اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ اس قرارداد کو ندامت کے ساتھ واپس لیا جائے۔یاد رہے کہ صدر مملک ممنون حسین کی جانب سے 25 جولائی 2018 کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ سے متعلق سمری بھیجی تھی، جسے انہوں نے منظور کیا تھا۔صدر مملکت کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں اپنی مدت 28 مئی کو پوری کرچکی ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ان کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر کرانا لازم ہے۔
The post بلوچستان اسمبلی سے انتخابات میں تاخیر کی قرارداد منظور appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
لاہور (ویب ڈیسک) وزیرِ مملکت عابد شیر علی نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف انتہائی بھونڈا مذاق کیا ہے جس کی وجہ سے انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی حالیہ ٹویٹ میں،
وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی اور ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے اپنے سیاسی مخالف عمران خان کے ساتھ انتہائی بھونڈا مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ”بریکنگ نیوز: عمران نیازی الیکشن کے بعد چوتھی شادی شیخ رشید سے کریں گے، یہ عمران نیازی کی چوتھی اور شیخ رشید کی پہلی شادی ہو گی، روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے“اس سے قبل انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بنی گالہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، انہوں نے اس کے بعد بھی اپنے مذاق کا سلسلہ جاری رکھا اور لکھا کہ ایک ناانصافی سے پوچھا آج کل سوشل میڈیا پر نظر نہیں آتے؟ کہنے لگا کہ روزہ رکھ کر جھوٹ نہیں بولا جاتا، میں نے کہا کہ تمہارے لیڈر کو استثناء ہے؟ (س)
لاہور (ویب ڈیسک) ناصر کھوسہ کی نامزدگی کے وقت تحریک انصاف نے مختلف حلقوں میں یہ رائے چل رہی تھی کہ شہباز شریف کے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پنجاب کے پہلے چیف سیکرٹری تھے جو 57کمپنیاں پنجاب کے اندر بنائی گئیں وہ پرائیویٹ تھیں۔ جن کے ساتھ حکومت پنجاب کا
اشتراک تھا ، ان میں سے 4سے 5کمپنیاں ایسی ہیں جو کھوسہ کے دور میں بنیں۔ ان 57کمپنیوں میں اربوں کے گھپلے کئے گئے تھے۔ ایک فیکٹریہ سامنے آیا کہ اس کی وجہ سے وہ کسی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ سائیڈ نہ لیں کیونکہ یہ بھی بہت ساری کمپنیوں کے حوالے سے نیب کو مطلوب ہوں گے۔ ان کمپنیوں کے حوالے سے چھان بین کی جائے گی، تحقیقات کی جائے گی۔انہوں نے لکھاکہ بدھ کو عمران خان کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا،پی ٹی آئی کے انڈر گراﺅنڈ خفیہ مذاکرات یا معاملات ہیں۔ چار سے پانچ لوگوں کو باقاعدہ ٹاسک دیا گیا ہے وہ اس کے بارے میں تحقیقات کریں کہ کہیں جو کہ ن لیگ کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں موجود ہیں ناصر کھوسہ کا نام ان کی وجہ سے تو نہیں دیا گیا اور ان ہی کی وجہ سے خفیہ دروازے سے بالواسطہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ لیڈران ان کے ساتھ ہیں ، جنہوں نے وہ نام تجویز کر کے عمران خان کو دیا جس سے بعد میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔آئین اور الیکشن کمیشن مین سادہ سا قانون ہے۔ یکم کو نئی حکومت چارج سنبھالے گی۔ اگر کوئی نام 31مئی کی رات 12 بجے تک سامنے نہیں آتا جبکہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی
تو اس کے بعد نیا سیٹ اپ چلے گا۔ جو رات بارہ بجے تک کا معاملہ ہے۔ اگر اس دوران حکومت پنجاب ، کے پی کے ، سندھ یا بلوچستان نام فائنل کردے تو ٹھیک ورنہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔ اگر حکومتیں متفق نہیں ہوئیں تو الیکشن کمیشن 3تاریخ کو فیصلہ کرے گا۔ الیکشن اپنے مقرر وقت پر 25جولائی کو ہوں گے۔ نیب 57کمپنیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ نامزدگی وزیر اعلیٰ نیب کے سامنے تحقیقات کے حوالے سے جواب دہ ہوں گے۔ اگر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مطلوب ہوگا تو یہ عجیب سی صورتحال ہوجائے گی۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہی تحریک انصاف نے جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے نام دیئے پھر واپس لے لئے۔امتنان شاہد کے بقول اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپس میں مشاورت نہ ہونا ایک طرف مگر اس سے بھی خوفناک بات ہے کہ پی ٹی آئی کے چند اہم رہنماﺅں کے مسلم لیگ ن کے ساتھ اندرون خانہ معاملات یا بات چیت ، مذاکرات یا رابطے ہیں جو بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ خود پی ٹی آئی کی قیادت اور عمران خان کے لئے۔ ان کے آگے کے ویژن کے لئے کہ انہی کو کور کمیٹی کے بعض ممبران یا اہم رہنما جن سے وہ مشاورت کرتے ہیں ، ان کے اندرون خانہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ رابطے میں اور بات چیت چل رہی ہے۔ وہ معاملات بھی ڈسکس کرتے ہیں اس شبہ پر عمران خان نے یہ معلومات لینے کا حکم بھی دیا ہے کہ کس کے ن لیگ کی لیڈر شپ کے ساتھ معاملات ، بات چیت یا رابطے ہیں۔ یہ ایک بڑی خوفناک صورتحال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جو تبدیلی کا نعرہ لگا رہی ہے اس کے اپنے لیڈران یا اپنی کور کمیٹیوں کے اہم لوگ دوسری حکومت میں موجود لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں بہرحال یہ بات خود تحریک انصاف کے لئے بڑا سوالیہ نشان چھوڑ کے جائے گی(ز،ط)
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر بحریہ ٹاؤن کے خلاف اپنی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ زمین کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث اداروں اور افراد کے خلاف ان کا کیس بہت مضبوط ہے۔تحقیقات کے حوالے سے نیب نے انکشاف کیا کہ بحریہ ٹاؤن نے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ہزاروں ایکڑ زمینیں ہڑپ کیں جس کے سبب قومی خزانے کو 90 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
تحقیقات سے واقفیت رکھنے والے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے ریفرنس دائر کیے جانے سے قبل اس کا قانونی جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد چیئرمین نیب کی زیر صدارت بورڈ اس پر فیصلہ سنائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے مبینہ طور پر 12 ہزار ایکڑ زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ نیب نے بحریہ ٹاؤن کی اراضی بندی کے لیے سروے آف پاکستان کی مدد حاصل کی جس کی بنیاد پر احتساب ادارے کو قبضے کی حدود کا پتہ چل سکا۔
خیال رہے کہ نیب نے اس حوالے سے عدالت عظمیٰ میں جامع رپورٹ جمع کرا رکھی ہے جس کے بعد بحریہ ٹاؤن کراچی کو رہائشی، کمرشل پلاٹوں اور عمارتوں کی فروخت سے روک دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے نیب کو اس حوالے سے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 3 ماہ کی وقت دیا تھا۔
نیب تحقیقات میں حیرت انگیز حقائق کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے پاس ایسی کوئی زمین نہیں جس کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اپنے رہائشی منصوبے کے لیے غیر قانونی طور پر زمینیں حاصل کی گئیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ایم ڈی اے جیسے ادارے کا کام غریب طبقے کے لیے کم قیمت رہائشی سوسائٹیز کا آغاز کرنا ہے جس میں ایک گھر کی قیمت 10 لاکھ سے 15 لاکھ کے درمیان ہونی چاہیے تاہم بحریہ ٹاؤن میں ایک گھر کی کم سے کم قیمت 45 لاکھ سے 50 لاکھ کے قریب ہے۔
اس سے قبل قومی احتساب ادارے کے کراچی ڈویزن میں بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے حوالے سے نیب کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی تھی۔پریس ریلیز کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے بورڈ کو بتایا کہ اس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور ان کے پاس بحریہ ٹاؤن کے خلاف ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شواہد میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے ریوینیو ڈپارٹمنٹ، ضلع ملیر، ایم ڈی اے، اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چند آفسران کی مدد سے سپر ہائی وے پر ہزاروں ایکڑ پر مبنی قیمتی زمینیں حاصل کیں جو کولونائزیشن آف گورنمنٹ لینڈ ایکٹ 1912، ایم ڈی اے ایکٹ 1993 اور سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیس کے حوالے سے حقائق پر مشتمل جامع بیان سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔
The post نیب کا بحریہ ٹاؤن کراچی پر 90ارب روپے کی زمین پر قبضے کا الزام appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سییکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی سلیم اور لانس نائیک مومن شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔
The post شمالی وزیرستان میں دھماکا، سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے ہم امن اور استحکام کے رستے پر آگئے ہیں تاہم کام ابھی مکمل نہیں ہوا، حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں آفسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آپریشنز میں نوجوان آفسروں کی کارکردگی اور ان کی خدمات کو سراہا۔اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کو بلوچستان سے متصل افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے معاشی، اقتصادی و سیکیورٹی اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
The post امن اور استحکام کے راستے پر آگئے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا، آرمی چیف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ناصر محمود کھوسہ کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی سے متعلق سمری محکمہ قانون نے گورنر ہاؤس بھیج دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار سمری گورنر کو ارسال کردی جائے تو واپس نہیں ہوا کرتی، گورنر پنجاب کل رات 12 بجے اس پر دستخط کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمری پر دستخط حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہی کیےجائیں گے۔اس سے قبل تحریک انصاف نے پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے کو خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کےنام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام فائنل کرکے اب واپس لے لیا گیا ہے اور نئے نام کے لیے سوچ بچار کررہے ہیں۔
ناصر محمود کھوسہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد
انہوں نے کہاکہ ناصر کھوسہ کا نام سامنے آنے کے بعد ایک تاثر بنا کہ یہ (ن) لیگ کے آدمی تھے اور نوازشریف نے بھی کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اس پر پارٹی میں بات ہوئی لہٰذا پارٹی نے جو پہلے فیصلہ کیا تھا ان ناموں کو واپس لے لیا ہے۔
The post ناصر کھوسہ کی تعیناتی کی سمری واپس نہیں ہوسکتی، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
Hello, my name is Jack Sparrow. I'm a 50 year old self-employed Pirate from the Caribbean.
Learn More →