Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 31 May 2018

نیب کی ملزمان کے ساتھ رعایت۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے پاکستان پہنچتے ہی کن بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ڈالا؟ بریکنگ نیوز آ گئ

 

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں لاہور اور کراچی میں زیرالتوا مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ور احتساب عدالتوں کو 10 روز میں چاروں ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم محسن وڑائچ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں زیرسماعت مقدمات میں 72گواہوں کے بیانات قلمبندہوچکے، لاہورکے مقدمات میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے،وکیل نیب نے کہا کہ ملزم ایازخان ریمانڈ پرزیرحراست ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ یہ کارروائی گزشتہ آرڈرسے پہلے کی ہے،عدالتی حکم کے بعدکیاکیا؟،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لگتا ہے نیب کیس میں ملزمان کےساتھ رعایت کررہاہے،کیس اہم نوعیت کاہے،نیب کورعایت برتنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔عدالت نے لاہوراورکراچی میں زیرالتوامقدمات کاریکارڈطلب کرلیا،سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو 10 روزمیں چاروں ریفرنسزکافیصلہ کرنےکاحکم دے دیا اور ملزم محسن وڑائچ کوبھی گرفتارکرکے عدالت پیش کرنےکاحکم دے دیا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 نومبر 2013 کے فیصلے میں متعدد اعلیٰ بیوروکریٹس اور ایک وزیر جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، کو این آئی سی ایل کا زمہ دار قرار دیا گیا تھا۔اس سے قبل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغرخان کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس میں حکومت نے اب تک کیاکیا، شام تک بیٹھے ہیں فیصلہ کرکے آج ہی بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں :’’ رمضان المبارک اسپیشل ‘‘بی بی فاطمہؐ نے حضرت علی ؑ سے کہا کہ میرا انار کھانے کو دل کر رہا ہے،اناروں کا موسم نہیں تھا، حضرت علیؑ نے ایک یہودی (جو اناروں کا تاجر تھا )اس کے پاس جا کر فرمایا مجھے انار چاہیئے، یہودی نے کہا میرے گھر میں اس وقت انار موجود نہیں، آپؑ نے فرمایا

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اصغرخان کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ،وفاقی حکومت نے اب تک کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس آج ہوبھی ہورہا ہے ،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آج تو آخری دن ہے اجلاس کب ہے ؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بجے ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم شام تک بیٹھے ہیں فیصلہ کرکے آج ہی بتائیں ۔(س)

یہ بھی پڑھیں :جاتی حکومت نے پاکستانی عوام کے ساتھ ایک اور کارروائی ڈال دی۔۔۔پانامہ کے بعد سب سے بڑے سکینڈل کے اہم کردار کو ملک سے فرار کرانے کی تیاریاں ۔۔۔۔ شریفوں کی ذہنیت بتا دینے والی خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں :کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے ایک سرکاری محکمے کی خصوصی ٹیم روضہ رسول ؐ میں داخل ہوئی تو انہوں نے دو صندوقوں میں سونے کے زیورات دیکھے ؟ کئی صدیوں سے بطور امانت وہاں پڑے یہ زیورات کس خاتون کے تھے ؟ یہ خبر ملاحظہ کیجیے



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2LM6jVa
via IFTTT

No comments:
Write komentar