Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 31 May 2018

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچ آج کھیلا جائےگا

 

لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان واحد چیرٹی میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہو گا ۔ ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے ۔ اس سے قبل ورلڈ الیون کی قیادت آئن مورگن کو سونپی گئی تھی لیکن ان کی انگلی فریکچر ہونے کے باعث وہ میچ میں حصہ نہیں لے گے ان کی جگہ شاہد آفریدی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ورلڈ الیون کی ٹیم میں

شاہد خان آفریدی،(کپتان) سیم بلنگز، سیم کرن ، تمیم اقبال ، ٹائمل ملز ، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، راشد خان، سندیپ ، مچل میکلیگن ، شعیب ملک ، تشارا پریرا،لیوک رونکی اورعادل راشد شامل ہیں ۔جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کارلوس بریتھویٹ، سیموئیل بدری ،ریاد ایمرٹ ، آندرے فلیچر ، کرس گیل ،ایون لوئس ،آشلے نرس، کیمو پاول، دنیش رامدین( وکٹ کیپر )، آندرے رسل ، مارلن سیموئیلز اور ویلیمز پر مشتمل ہے ۔

The post ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچ آج کھیلا جائےگا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2st4SBY
via IFTTT

No comments:
Write komentar