Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 31 May 2018

ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا امریکا کا مقصد ایران سے محاذ آرائی تھا:روس

 

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے نکل کر ایران کے ساتھ پوری طرح سے محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا سرگئی لاوروف نے پریماکوف ریڈینگز نامی بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ جس وقت امریکا ایٹمی معاہدے سے باہر نکلا تھا وہ ایران سے ہر طرح کی محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا – ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے جو محاذ آرائی چاہتا تھا اس میں شام میں دمشق حکومت کی تبدیلی بھی شامل تھی –

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ماسکو چاہتاہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی ایسی بنائے جس کے بارے میں کچھ کہا جاسکے اورجس پر کچھ بھروسہ کیا جاسکے – ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی ہمیشہ بدلتی رہتی ہے اور بیشتر مواقع پر اس میں تضاد پایا جاتا ہے – انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے دھونس و دھمکی کی زبان کامیاب نہیں ہوسکتی اور اس روش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا –

The post ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا امریکا کا مقصد ایران سے محاذ آرائی تھا:روس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2xvdayX
via IFTTT

No comments:
Write komentar