Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 31 May 2018

نگران وزیر اعلیٰ کا نا م واپس لینے پر پی ٹی آئی قیادت کو سخت تنقید کا سامنا، خادم اعلیٰ پنجاب نے کپتان کو ایسی بات کہہ دی کہ ٹائیگرز آگ بگولا ہو جائیں گے

 

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے ناصرسعید کھوسہ کے نام پراتفاق کیا گیا لیکن عمران خان نے اس معاملے پریو ٹرن لیا ہے یہی ان کا وتیراہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور پریس کلب کے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ،

یہ بھی پڑھیں :’’ میری کمائی مسلمان کی جیب میں جائے یہ مجھے گوارا نہیں ‘‘ نریندر مودی نے ایک عام ہندوستانی نوجوان ’ مشرا ‘ کو وزیر اعظم ہاؤس خصوصی طور پر مدعو کیا، پورا بھارتی میڈیا اس منظر کو بڑی بڑی سکرینوں پر دکھا رہا تھا، اس نوجوان کو وزیر اعظم ہاؤس مدعو کرنے کا پس منظر ۔۔۔۔۔۔۔۔ دنگ کر دینے والی تفصیلات لنک میں

نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ہم نے نیک نیتی سے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی۔شہبازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے نام واپس لے کرپھریوٹرن مارا، کیا یو ٹرن لینے والاوزیراعظم کےعہدے کاحقدار ہو سکتاہے؟۔انہوں نے کہا کہ نیازی یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے وہ سیاست چھوڑ کر حجرے میں جا کر بیٹھ جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد سے قطعاََ اتفاق نہیں کرتا، بروقت الیکشن ہی پاکستان میں جمہوریت کے لیے سودمند ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیرملک و قوم کے مفاد میں نہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کی الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد نیک شگون نہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری بار جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے، تابناک مستقبل بروقت، منصفانہ اور شفاف الیکشن سے جڑا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 5 برس عوام کی بے لوث خدمت کی، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے وقت ضائع کیا اور کس نے خدمت کی جبکہ 25 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :’’ رمضان المبارک اسپیشل ‘‘بی بی فاطمہؐ نے حضرت علی ؑ سے کہا کہ میرا انار کھانے کو دل کر رہا ہے،اناروں کا موسم نہیں تھا، حضرت علیؑ نے ایک یہودی (جو اناروں کا تاجر تھا )اس کے پاس جا کر فرمایا مجھے انار چاہیئے، یہودی نے کہا میرے گھر میں اس وقت انار موجود نہیں، آپؑ نے فرمایا

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا نہ ہونا حکومت کا کریڈٹ ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کے کئی کارخانے لگائے، وفاق اورپنجاب نے اپنے وسائل سے بجلی کے کارخانے لگائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گیس کے 4 پاور پلانٹس میں 150 ارب جبکہ اورنج لائن میٹروٹرین میں قوم کے75 ارب بچائے گئے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔(س)

یہ بھی پڑھیں :جاتی حکومت نے پاکستانی عوام کے ساتھ ایک اور کارروائی ڈال دی۔۔۔پانامہ کے بعد سب سے بڑے سکینڈل کے اہم کردار کو ملک سے فرار کرانے کی تیاریاں ۔۔۔۔ شریفوں کی ذہنیت بتا دینے والی خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں :کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے ایک سرکاری محکمے کی خصوصی ٹیم روضہ رسول ؐ میں داخل ہوئی تو انہوں نے دو صندوقوں میں سونے کے زیورات دیکھے ؟ کئی صدیوں سے بطور امانت وہاں پڑے یہ زیورات کس خاتون کے تھے ؟ یہ خبر ملاحظہ کیجیے



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Jg5PId
via IFTTT

No comments:
Write komentar