Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 31 May 2018

سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کو بدنام کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا

 

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابو ظہبی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر یو اے ای کو بدنام کرنے والے شخص کو دس سال قید کی سزا سنادی۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کو بدنام کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو 10 سال قید اور ایک ملین درہم جرمانہ عائد کردیا۔

ابوظہبی کی عدالت نے حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جو بھی مواد شائع کئے گئے ہیں انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے، ہوسکتا ہے کہ مجرم ملک سے باہر کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتا ہو۔مجرم سوشل میڈٰیا پر یو اے ای کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے جھوٹی خبریں شائع کرتا تھا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا تھا، جو قانونا جرم ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں بھی مذکورہ شخص کو اسٹیٹ سیکیورٹی کورٹ نے یو اے ای سیاست دانوں کے خلاف پبلک میں لیکچرز دینے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے خلاف تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ مجرم کو دبئی کے حاکم شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے معاف کردیا تھا اور ایک عام زندگی گزارنے کا موقع دیا تھا تاہم مذکورہ شخص سدھرنے کے بجائے اپنے مذموم مقاصد کو جاری رکھے ہوئے تھا۔

The post سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کو بدنام کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2slGZwR
via IFTTT

No comments:
Write komentar