Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 30 May 2018

پاکستانی شوہر مدینہ منورہ میں عمرے کے دوران بیوی کو چھوڑ کر دوسری عورت کیساتھ چلا گیا، متاثرہ خاتون نے جب واقعہ کی اطلاع سعودی حکام کو دی تو انہوں نے اسکے ساتھ کیا شرمناک سلوک کیا؟ موقع پر موجود چشم دید گواہ خاتون کا افسوسناک انکشاف

 

پاکستانی شوہر مدینہ منورہ میں عمرے کے دوران بیوی کو چھوڑ کر دوسری عورت کیساتھ چلا گیا، متاثرہ خاتون نے جب واقعہ کی اطلاع سعودی حکام کو دی تو انہوں نے اسکے ساتھ کیا شرمناک سلوک کیا؟ موقع پر موجود چشم دید گواہ خاتون کا افسوسناک انکشاف۔۔۔۔۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مدینہ منورہ میں

موجود ایک عمررسیدہ پاکستانی خاتون کومبینہ طورپر اس کا شوہر دھوکہ دے کر وہیں چھوڑ گیا اور خود کسی اور لڑکی کیساتھ وہاں سے روانہ ہوگئے۔ایک عرب خاتون نے آنکھوں دیکھی کہانی ویڈیو میسج میں بیان کردی۔اس عرب خاتون نے بتایاکہ میں مسجد نبوی ﷺمیں اعتکاف پر بیٹھی تھی ،مدینہ کی اس مسجد میں چل رہی تھی کہ پچا س سے ساٹھ سالہ پاکستانی خاتون کو مسجد کے درمیان میں دیکھا جس کی آنکھیں آنسوﺅں سے بھری ہوئی تھیں ، میرے ساتھ کئی دیگر لوگ بھی رک گئے کہ کیا ہوا، سب ٹھیک تو ہے؟اس خاتون نے بتایاکہ اس کے شوہر نے اسے دھوکہ دیا اور مدینہ میں ہی آکر اسے بتایاکہ ہمارے ساتھ ایک اور خاتون ہے اور اسی کیساتھ چلاگیا۔اس خاتون کے مطابق انہوں نے مسجد نبوی کی سکیورٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بلایاتاکہ اس کی مدد کی جاسکے اور پاکستان میں اس کے گھر بھیجا جاسکے ، پھروہاں ڈیسک پر کام کرنیوالے تین مردآئے جنہوں نے اردو میں اس خاتون کیساتھ گفتگو شروع کردی، وہ تیس سے چالیس سال کے تھے اور یہ خاتون ان کی والدہ ہوسکتی تھیں۔ ہم لوگ انہیں صرف گفتگو کرتے دیکھ رہے تھے ، وہ مسکرارہے تھے ، وہ خاتون بھی صرف ڈرامہ کوئین کی طرح

یہ بھی پڑھیں : بریکنگ نیوز:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موت واقع ۔۔۔۔۔۔ انٹر نیشنل میڈیا کے تہلکہ خیز دعوے نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

محسوس ہوئی تو میں نے عربی میں ان لوگوں سے پوچھا کہ یہ کیا ہورہاہے تو ان میں سے ایک شخص نے بتایا کہ کچھ نہیں ہوا، اس کے شوہر عمرہ کرنے گئے ہیں۔اس خاتون کے بقول میں نے پھر کہاکہ یہ کیسے ہوسکتاہے کہ ایک عورت مسجد نبوی کے درمیان میں کھڑے ہوکر رورہی ہے ، وہ شخص کسی اور لڑکی سے محبت کرتا ہے اور وہ اس کے ساتھ چلا گیااورآپ کہہ رہے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا، وہ خاتون نہایت کسمپرسی کی حالت میں تھی لیکن یہ مرد اس پر ہنس رہے تھے ، یہ کوئی اکلوتا واقعہ نہیں تھا، ایسے ہی واقعات روز ہورہے ہیں۔خاتون نے پاکستانی عورت کے ساتھ ذلت آمیز رویہ اپنانے پر حکام سے اہلکاروں کی شکایت لگا دی۔اور یہ بھی بتایا کہ اس خاتون کےپاس گھر واپس جانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔خاتون نے ویڈیو میں خواتین کو دوسری خواتین کی مدد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے خواتین سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی مرد عورت کے ساتھ ایسا سلوک کریں تو عورت کا پوارا حق بنتا ہے کہ وہ اس مرد سے خلع لے کر اس سے علیحدگی اختیار کر لے۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JkdxkV
via IFTTT

No comments:
Write komentar