ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تندور میں تیزی سے روٹیاں لگانے میں مصروف شخص توازن بگڑ جانے پر سیدھا تندور میں جاگرا۔کہتے ہیں حادثہ کبھی بھی کسی بھی وقت پیش آسکتا ہے، اب اس روٹی لگانے والے کو ہی دیکھ لیں جو تندور میں تیزی سے روٹیاں لگانے میں مصروف ہے کہ توازن بگڑ جانے پر سیدھا تندور میں جاگرا۔اس مقامی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روٹیاں لگاتے ہوئے یہ نوجوان اپنے ایک مدد گار کے ساتھ تیزی سے کام نمٹانے میں مصروف ہے تاہم یہ تیزی اسے اتنی مہنگی پٹ گئی کہ لڑکھڑا کر انگاروں سے بھرے تندور میں گِر گیا۔ نوجوان کا ساتھی فوری طور پر اٹھا اور اس کی مدد کرتے ہوئے اسے تندور سے باہر نکالاجو خوش قسمتی سے بچ گیا تاہم جلد بازی کا سبق ضرور مل گیا۔
The post روٹی لگانے والا شخص تندور میں جا گرا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2snEgSW
via IFTTT
No comments:
Write komentar