کراچی(ویب ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قراردینے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی پی کی رہنما فریال تالپور کو نااہل قراردینے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے
کہ فریال تالپورنے 2002 میں دبئی میں کمپنی قائم کی اور انہوں نے رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی،درخواست گزار کا کہناتھا کہ جھوٹابیان حلفی جمع کرانے پرفریال تالپورصادق اورامین نہیں رہیں،فریال تالپورکواسمبلی رکنیت کیلئے نااہل قراردےکرمقدمہ درج کیاجائے،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر 5 جون کودلائل طلب کرلئےدوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کبھی بلاول کو کام نہیں کرنے دیں گے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام کو مایوس کیا میں اس بات کی گواہ ہوں کہ امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کے لئے تیار تھا لیکن آئی ایس آئی نے منع کردیا کیونکہ۔۔۔‘ خفیہ ایجنسی پر خطرناک ترین الزام لگا دیا گیااور کھربوں روپے ہڑپ کئے۔پروگرام نیوز ٹاک میں گفتگو کے دوران سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا تھاکہ سندھ میں بڑے بڑے عہدوں پر کرپٹ لوگوں کو لگایا گیا، سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے مایوس ہوچکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان تھا جو موجودہ حکومت نے چھین لیا۔فہمیدہ مرزا کے مطابق بدین میں 5 سال میں ایک ہسپتال بھی فعال نہیں ہوسکا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سندھ کی حالت زار پر ازخود نوٹس لیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو نشانے پر رکھا
بولیں جب نیب کرپٹ لوگوں کو پکڑتا ہے تو کہتے ہیں جمہوریت کو کمزور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش کر ہی ہیں کہ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔اے آر وائی نیوز پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق تمام معاملات طے پر چکے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ جلد دونوں اہم رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ ماہ سندھ کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اسی دوران ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ ماضی میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی پیپلز پارٹی سے شدید تنازعات رہے جس کے باعث پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے بقول وہ پارٹی پالیسی کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہے تھے۔بعد ازاں فروری 2015 میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تنازعات کے باعث لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکنوں کا پارٹی قیادت کے نظریات کے ساتھ متفق ہونا اور اس کے نظم و ضبط کی پیروی کرنا ضروری ہے۔خیال رہے کہ نومبر 2017 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران بدین میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا، جہاں شہر کے چودہ وارڈ پر مشتمل سٹی میونسپل کمیٹی میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ذوالفقار مرزا گروپ نے تمام چودہ سیٹیں جیت کر پی پی کا شہر سے صفایا کر دیا تھا(ز،ط)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2xAkGca
via IFTTT
No comments:
Write komentar