لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ناصر محمود کھوسہ کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی سے متعلق سمری محکمہ قانون نے گورنر ہاؤس بھیج دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار سمری گورنر کو ارسال کردی جائے تو واپس نہیں ہوا کرتی، گورنر پنجاب کل رات 12 بجے اس پر دستخط کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمری پر دستخط حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہی کیےجائیں گے۔اس سے قبل تحریک انصاف نے پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے کو خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کےنام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام فائنل کرکے اب واپس لے لیا گیا ہے اور نئے نام کے لیے سوچ بچار کررہے ہیں۔
ناصر محمود کھوسہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد
انہوں نے کہاکہ ناصر کھوسہ کا نام سامنے آنے کے بعد ایک تاثر بنا کہ یہ (ن) لیگ کے آدمی تھے اور نوازشریف نے بھی کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اس پر پارٹی میں بات ہوئی لہٰذا پارٹی نے جو پہلے فیصلہ کیا تھا ان ناموں کو واپس لے لیا ہے۔
The post ناصر کھوسہ کی تعیناتی کی سمری واپس نہیں ہوسکتی، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2kAHlLX
via IFTTT
No comments:
Write komentar