اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کیلئے بری خبر ، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سات روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے اسی پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔حکومت اپنے دور کے آخری دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ کرے گی۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے46 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7روپے 86 پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے61 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
The post یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LGYsbf
via IFTTT
No comments:
Write komentar