Technology

Ads

Most Popular

Friday, 11 May 2018

آؤ میں تمہیں ایک ویڈیو دکھاؤں ۔۔۔۔ کل میاں نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اپنے موبائل پر صحافیوں کو ایک ویڈیو دکھائی ؟ یہ ویڈیو کس کے بارے میں تھی ؟ تازہ ترین خبر آ گئی

 

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی سوشل میڈیا کی سائٹ ’’فیس بک‘‘ کے دلدادہ نکلے، احتساب عدالت میں میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کو انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو دکھائی۔ اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ آپ کو اب ہمیں ڈھونڈنا پڑے گا تو نواز شریف نے برجستہ کہا

کہ میں تو روز یہاں آکے آپ سے ملتا ہوں آپ کے پاس پھرتا ہوں تو میڈیا کے نمائندوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کو تلاش کریں گے، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ اطلاعات کی دنیا میں سوشل میڈیا ایک طاقت کی حیثیت رکھتی ہے ۔ خبر فوری آپ کے پاس پہنچ جاتی ہے۔ جبکہ ایک دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے چیئرمین قو می احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کے مطالبے کی شدید مذمت کی ہے۔جمعرات کو نواز شریف کی کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا چیئرمین نیب تو موجودہ حکومت نے خود لگایا ہے، کیا نواز شریف بینظیر بھٹو کی پیشیاں بھول گئے ہیں؟ میاں صاحب رونا دھونا چھوڑ دیں اور اپنا کیس لڑیں،انہوں سے سوال کیا چیئرمین نیب نے گناہ کیا کیا ہے؟ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے میاں صاحب کی با ت درست نہیں کہ (ن) لیگ کے لوگوں سے پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے ، معزولی کے بعد میاں صاحب کی پارٹی تتر بتر ہے۔ نوازشریف پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف پر گٹھ جوڑ کا الزا م لگا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام تعیناتیاں خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی نے مل کر کی ہیں اور اس سے پہلے کی تعیناتیاں خورشید شاہ اور نواز شریف نے مل کر کیں ۔(ش۔ز۔خ)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Ig7JFj
via IFTTT

No comments:
Write komentar