اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورمتحدہ عرب امارات نے بیس کروڑ ڈالرمالیت کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں تاکہ متحدہ عرب امارت۔ پاکستان تعاون پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیاجاسکے۔ابوظہبی فنڈ کی معاونت سے ترقیاتی پروگرام کے اس معاہدے پرمتحدہ عرب امارات پاکستان تعاون پروگرام کے ڈدائریکٹر عبداللہ خلیفہ اَل غفلی اور MCE کے کمانڈنٹ میجر جنرل انوالحق چوہدری نے اسلام آباد میں دستخط کئے۔
بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر Hamad Obeid Al Zaabi بھی اس موقع پرموجودتھے۔متحدہ عرب امارات پاکستان تعاون پروگرام کامقصد پاکستان کی عوام کی مدد اور بہتر مستقبل کیلئے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون فراہم کرناہے۔
The post پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان کروڑوں ڈالر مالیت کے معاہدے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rsl1Hk
via IFTTT


No comments:
Write komentar