Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 8 May 2018

پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی، آرمی چیف

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں سدرن کمانڈ نے حکومت بلوچستان کے تعاون سے دوسری قومی سیکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی لعنت کےخلاف بلا امتیازکارروائی کی ہے۔پاک فوج کے سپہ سالار نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی ردعمل ضروری ہے۔

The post پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی، آرمی چیف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HX1KsI
via IFTTT

No comments:
Write komentar