Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 19 August 2018

انڈونیشیا میں ایشین گیمز کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس آپریشن، 77 افراد ہلاک

 

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں 77 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب کہ 52 مشتبہ ملزمان زخمی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ ہونے والے ایشین گیمز کے پُر امن انعقاد کے لیے پولیس کی جانب سے جنوری میں شروع کیے گئے کریک ڈاؤن میں 77 مشتبہ ملزمان کو نشانہ بنایا گیا۔

جکارتہ پولیس کے ترجمان آرگو یوانو کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ماورائے عدالت قتل نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ ملزمان گرفتاری دینے کے بجائے مزاحمت کر رہے تھے جس سے عوام کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے تھے اس لیے مجبوراً پولیس کو دفاع کرنا پڑا۔

آرگو یوانو نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے افراد منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث تھے جب کہ جنوری سے جاری آپریشن کے دوران 2 ہزار ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو ملک کی بدنامی کا باعث بننے نہیں دیں گے اور جرم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے شہر پلم بینگ میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک ایشین گیمز ہوں گے، جس کے لیے دارالحکومت میں بین الاقوامی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جکارتہ میں سینکڑوں اضافی سیکیورٹی افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

The post انڈونیشیا میں ایشین گیمز کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس آپریشن، 77 افراد ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N1dj0C
via IFTTT

No comments:
Write komentar