انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انقرہ امریکی دھمکیوں اور پابندیوں سے مرعوب نہیں ہوگا،ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں انقرہ کے خلاف امریکی پابندیوں اور دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ وہ اس ملک کے مقابلے میں جو خود کو اسٹرٹیجک پارٹنر تو کہتا ہے لیکن اس نے ترکی کو اسٹریٹیجک نشانہ بنا رکھا ہے پوری قوت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ترکی سے درآمد ہونے والی اسٹیل اور المونییم پر دوگنا کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ امریکا نے یکم اگست کو یہ کہتے ہوئے کہ امریکی پادری پر ترک حکومت کا الزام غلط ہے ترکی کے وزرائے قانون اور داخلہ پر پابندی عائد کردی۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ان دونوں وزیروں نے امریکی پادری کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
ترکی میں جولائی دوہزار پندرہ کی ناکام بغاوت میں ملوث ہونےاور جاسوسی کے الزام میں انقرہ حکومت نےامریکی پادری برانسن کو گرفتار کررکھا ہے اور امریکا کے دباؤ کے باوجود اس نے اس امریکی پادری کو رہا کرنے سے انکارکردیا ہے۔
The post امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے،ترک صدر کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2BnvtrP
via IFTTT
No comments:
Write komentar