اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت نے اعتزاز احسن کو نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدرارتی امیدوار نامزد کردیا جب کہ ان کے لیے لابنگ کرنے کے لیے خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنادی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل کمیٹی مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادیوں سے رابطہ کرے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کیا گیا ہے۔
صدارتی انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا، شیڈول جاری
یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی 8 ستمبر کو عہدہ صدارت پر مدت پوری ہورہی ہے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر ہوگی۔الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق صدارت کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی 27 اگست کو دن 12 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جس کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے ہوگی۔امیدوار 30 اگست کو دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست اسی روز دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔
The post پیپلز پارٹی کی طرف سے صدر مملکت کے لیے اعتزاز احسن کی نامزد گی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2L5Tsve
via IFTTT
No comments:
Write komentar