Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 8 December 2018

پاکستانیوں کیلئے 1 لاکھ نوکریاں : قطر سے شاندار خوشخبری آگئی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی شہریوں کو قطر میں ایک لاکھ نوکریوں کی فراہمی کیلئے قطر حکومت نے دو شہروں میں ویزا مراکز کے قیام کیلئے ابتدائی امور مکمل کر لئے ، ایک ویزا مرکز کراچی دوسرا اسلام آباد میں قائم کیا جائیگا ، پاکستان نے تیسرا مرکز پشاور میں

قائم کرنے کی تجویز دیدی ، سفارتی ذرائع نے نجی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ نوکر یوں کے حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے ، لاہور میں بھی ویزا مرکز کھولے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستان نے ویزا مرکز پشاور میں کھولنے کی تجویز دی ہے ، لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا مراکز آئندہ سال کے اوائل تک قائم کئے جانیکا امکان ہے ۔ اس سے قبل قطری سفیر صقر بن مبارک نے قطر کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لاکھ نوکریوں کے علاوہ قطرسکولوں سے باہر 10 لاکھ پاکستانی بچوں کو تعلیم دے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمانپاکستان کے دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے۔ قطری وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی۔ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان کی اسلام آباد آمد کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران قطری وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کو ایک لاکھ نوکریاں بھی دینے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ نوکریوں کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

The post پاکستانیوں کیلئے 1 لاکھ نوکریاں : قطر سے شاندار خوشخبری آگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Ggpo2K
via IFTTT

No comments:
Write komentar