لاہور(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست پر وزارت خارجہ سے سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کر لیں ، جسٹس عائشہ اے ملک نے ایک این جی اوکی جانب سے مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وزارت خارجہ کوپاکستانی قیدیوں کی قانونی معاونت کے حوالے سے دیگر ممالک سے کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر لوڈ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔عدالت نے مزید حکم دیاہے کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو حکومت کی جانب سے مترجم فراہم کیاجائے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ایک این جی اوکی جانب سے مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار وکیل سارہ بلال عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے یہ مقدمہ 2014 ء میں دائر کیا گیا تھا۔ اس وقت دنیا بھر میں 11 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں،ان میں سے 3ہزار صرف سعودی عرب میں قید ہیں ،وکیل نے مزیدبتایا کہ پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت معاملے پر حکومت کو بیرون ملک قیدیوں کے لئے تمام قانونی معاونت فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے ۔عدالت نے درخواست پر وزارت خارجہ سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ عدالت نے وزارت کو دیگر ممالک سے کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر لوڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو حکومت کی جانب سے مترجم فراہم کرنے بھی کا حکم دیاہے ۔
The post لاہور ہائیکورٹ نے دنیا بھر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rqmBtB
via IFTTT

No comments:
Write komentar