اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے اکتالیس غیر ملکی کمپنیوں نے اپنا پروپوزل ایف جی ای ایچ ایف ( فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن) میں جمع کروا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ویژن کو مکمل کرنے کے لیے وفاق سمیت صوبائی حکومتیں بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر تیزی سے کام کر رہی ہیں ۔اسی حوالے سے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیاتھا اور غیر ملکیوں کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا تا کہ غیر ملکی کمپنیوں سے استفادہ حاصل کیا جاسکے ۔ تاہم اب تازہ ترین خبر کے مطابق 41 غیر ملکی کمپنیوں نے اس منصوبے میں شراکت دار بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنا پرپوزل ایف جی ای ایچ ایف ( فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن) میں جمع کروا دیا ہے۔
جن کمپنیوں نے اپنا پرپوزل ایف جی ای ایچ ایف ( فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن) میں جمع کروایا گیا ہے ان میں ایم ایس پروگریسو انٹرنیشنل،الاول گروپ، کومونرز اسکائی گارڈن پرائیویٹ لمیٹڈ،فلک ناز پراپرٹیز،ڈائنامک لاجسٹکس انٹرنیشنل ،انٹرنیشنل ٹریڈ لنک، خان محمد خان اینڈ کمپنی،لیب انٹرپرائزز،شوکت خان اینڈ کمپنی،محمد ندیم بلڈرز،الرائی ڈویلپرز، ایم ایس شکاگو اے اے ایس،آریان بلڈر ون ، آریان بلڈرز ٹو، کینیڈین اسٹار ڈویلپمنٹ کارپوریشن،راوا کنسٹرکشن، ڈیزائن مین کنسلٹنگ انجینئیرز پرائیویٹ لمیٹڈ،مائیکروچپ انٹرنیشنل، انویژن انٹرپرائزز،پنڈولیم انجینئیرنگ،نیشنل کنسٹرکشن لیمیٹڈ، بیسٹ کنسٹرکشن اینڈ راخشانی بلڈرز،ایلیٹ کنسٹرکشنز اینڈ راخشانی بلڈرز، گرینائٹ اینڈ راخشانی بلڈرز اور گرین ٹری پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت 41 کمپنیاں شامل ہیں۔
کمپنیوں کی جانب سے پرپوزل ملنے کے بعد پرپوزل ایف جی ای ایچ ایف ( فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن) حکام کا کہنا ہے کہ پرپوزل کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکے گا، اس سارے عمل میں کم و بیش ایک ہفتہ یا پھر اس سے بھی زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔
The post نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 41 کمپنیوں نے اپنا پرپوزل ایف جی ای ایچ ایف کو بھیجوا دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PesOm2
via IFTTT

No comments:
Write komentar