Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

چور نے چوری کر کے خود کو خود ہی پکڑوا دیا۔۔۔ ایسا چور کسی نے نہیں دیکھا ہوگا

 

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں ایک چور واردات کی نیت سے دفتر میں گھسا، رقم اٹھائی اور کچھ دیر کے لیے آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سوگیا مگر یہ عمل اسے مہنگا پڑا اور وہ گرفتار ہوگیا۔20 نومبر کو 36 سالہ شخص روسی شہر اورنبرگ کے علاقے میں رات کے

وقت ایک دفتر میں داخل ہوا جس کے پاس کٹر، ہتھوڑی، چابیاں اور اسکرو ڈرائیور تھے۔ اس نے عمارت میں ایک کے بعد ایک کئی دفاتر کے تالے توڑے اور ہرجگہ اس نے قیمتی سامان اور رقم تیار کی۔ایک یا کچھ دفاتر سے اس نے کل 2100 ڈالر جمع کیے لیکن اس کے بعد اس نے اپنے آلات واردات میز پر رکھے اور آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سوگیا اور اپنی ہی بے وقوفی کے باعث انتہائی آسانی کے ساتھ اس وقت دھرلیا گیا جب پولیس نے دفتر پہنچ کر اسے جگایا اور پکڑلیا۔ پولیس کے مطابق شہر میں چوری کی واردات میں کئی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اس شخص کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق مجرم ایک پیشہ ور چور ہے جو پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

The post چور نے چوری کر کے خود کو خود ہی پکڑوا دیا۔۔۔ ایسا چور کسی نے نہیں دیکھا ہوگا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2RrMViD
via IFTTT

No comments:
Write komentar