اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ سعودی عرب، چائینہ ، ملائیشیا اور یو اے ای کے بعد عمران خان نے قطر کے دورے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں ایل این جی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
پبلک نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان رواں ماں قطر کا دورہ کریں گے، دورے میں وزیر اعظم امیر قطر اور دیگر قطری حکام سے ملاقات کریں گے ۔ اس دورے میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے قطری سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، جبکہ ا یل این جی سمیت مختلف امور زیر بحث لائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اپنے سو روزہ دور اقتدار میں وزیر اعظم عمران خان 2 مرتبہ سعودی عرب، ایک مرتبہ چین،1 مرتبہ متحدہ عرب امارات اور ایک مرتبہ ملائیشیا کا دورہ کر چکے ہیں، قطر کا دورہ انکا پانوااں غیر ملکی دورہ ہوگا۔
The post عمران خان رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Q7zGqK
via IFTTT

No comments:
Write komentar