کراچی (ویب ڈیسک ) پولیس نے ایک پوش رہائشی سوسائٹی میں کارروائی کرکے پارک میں مدفون اپنی نوعیت کا جدید ترین غیرملکی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ملزم کے قبضے سے 17 سال قبل بھی 5 کلاشنکوف برآمد ہوئی تھیں مگر وہ این آر او کے ذریعے مقدمات ختم کراکر رہا ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق بہادر آباد تھانے کی پولیس پارٹی نے چیکنگ کے دوران ٹیپوسلطان روڈ پر فاطمہ چورنگی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد نسیم عرف بلڈر نامی ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن نکلا، مزید تفتیش کے دوران ملزم نے کڈنی ہل پارک میں اسلحہ چھپانے کا انکشاف کیا جس پر ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ایک بھاری پتھر کے نیچے دفن لانگ رینج کی روسی ساختہ اسنائپر رائفل، سائلنسر لگی ایک کلاشنکوف، غیرملکی ساختہ دو نائن ایم ایم پستول، دو 30 بور پستول، میگزین، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر کے مطابق برآمد کی گئی رائفل ماضی قریب میں کراچی میں کسی ملزم سے برآمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رائفل عام طور پر افواج کا پیشہ وارانہ ہتھیار ہے۔ جو ایک کلومیٹر سے زائد کی رینج تک فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تفتیشی ٹیم کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سال 2011 ء میں اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے 5 کلاشنکوف سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

The post کراچی : چھوٹی موٹی چیز نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔ ایک پارک میں دفن کی گئی ایسی خوفناک اور قیمتی چیز برآمد ہو گئی کہ آپ یقین نہیں کریں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2FVw4n7
via IFTTT

No comments:
Write komentar