واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کانگریس میں میانمارکی فوج کی مخالفت میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ ایوان اب سرکاری طور پر یہ مؤقف اختیارکرتا ہے کہ اجتماعی تشدد کی پالیسیاں اور میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا کی بے دخلی کے لیے اختیار کردہ اقدامات نسل کشی قرار دی جاتی ہے۔
ایوان نے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی، قرارداد کے حق میں 394 جب کہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا۔ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میانمارفوج نسل کشی سمیت اجتماعی ہلاکتوں اورجنسی زیادتی میں ملوث ہے جسے میانمارکی فوج کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ میانمارفوج اور شدت پسند بدھ مت کے مظالم کا شکار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کا تعلق رکھائن سے ہے جہاں سے 7 لاکھ سے زئد مہاجرین بنگلا دیش کے مہاجرین کیمپ میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
The post میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے،امریکی کانگریس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2QzdshB
via IFTTT


No comments:
Write komentar