Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 16 December 2018

شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی اہلیہ کے ہمراہ استقبالیے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

 

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے نامور کامیڈین کپل شرما او رگینی چھاتراتھ کے استقبالیے کی شاندار تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ 12دسمبر کو بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں اپنی قریبی دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے

مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما کے استقبالیے کی شاندار تقریب 14 دسمبرکو امرتسر کے ریڈیسن بلیو ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ کپل شرما نے اپنے استقبالیے کے لیے پرپل رنگ کی شیروانی کاانتخاب کیا جب کہ ان کی اہلیہ گینی چھاتراتھ گلابی اور سبز رنگ کی انارکلی میں انتہائی خوبصورت نظر آئیں۔ ستقبالیے کی تقریب میں کپل شرما کے ساتھی مزاحیہ اداکاروں بھارتی سنگھ ، کرشنا ابھیشیک ، ککو شردا اور سمونا چکرورتی نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔ تقریب میں بھارت کے مقبول ترین پنجابی گلوک دلیر مہندی کی پرفارمنس نے بھی شائقین کے دل جیت لیے۔

The post شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی اہلیہ کے ہمراہ استقبالیے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2S9D6Gw
via IFTTT

No comments:
Write komentar