Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 2 December 2018

یہ کام واقعی مشکل ہے ۔۔۔۔۔ صد ر مملکت عارف علوی نے تحریک انصاف کے بڑے نعرے پر سوالیہ نشان لگا دیا

 

پشاور(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ہوچکا ہے، وہاں کے مسائل کو مسلسل دیکھنا پڑے گا، فاٹا کی تعمیر نو کیلئے 10 سال میں ایک ہزار ارب روپے خرچ کرنے کاپروگرام ہے، لیویز اور خاصہ دار فورس کا کوئی اہلکاربے روزگار نہیں ہوگا،

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مزید 30 ہزار لوگوں کو روزگار دیا جائے گا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان اور ناران میں جا کر احساس ہوا کہ اگر بغیر منصوبے کے تعمیرات ہوں گی توخوبصورتی ماند پڑ جائے گی کیونکہ بے ہنگم تعمیرات نے مری کو تباہ کیا لہٰذاقدرتی ماحول متاثر کئے بغیر سیاحت کے فروغ کی کوششیں کریں گے ۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام آسان کام نہیں، اثاثوں کی تقسیم ، پانی کے حصے کے تعین سمیت دیگرمسائل کاسامنا ہے لیکن وہ جلد حل ہوجائیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اس پر بہت توجہ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کی تقریر سے متعلق انہوں نے کہا کہ دیسی مرغیوں اور انڈوں کا مشورہ میں نے نہیں دیا، حکومت اور وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ اپنا کام کرتے رہیں اور ردعمل نہ کریں بلکہ اپنے کام سے اپنے راستے کا تعین کریں۔عارف علوی نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنے پر کوئی غور نہیں ہورہا ۔

The post یہ کام واقعی مشکل ہے ۔۔۔۔۔ صد ر مملکت عارف علوی نے تحریک انصاف کے بڑے نعرے پر سوالیہ نشان لگا دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Peuyf0
via IFTTT

No comments:
Write komentar