لاہور ( ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے (آج) ملاقات کرنے کی اجازت دے دی،نوازشریف اور مریم نواز ملاقات کریں گے ۔ ہفتہ کو نیب لاہور نے شریف خاندان کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نیب لاہور نے شریف خاندان کو پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ( آج ) اتوار کو میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں نیب کیسز ، سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی ۔ مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد کافی خامو ش تھی ۔ اب مریم نواز آہستہ آہستہ سماجی سرمیوں کی طرف واپس آ رہی ہیں سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف سےملاقات کیلئے نیب کودرخواست دے دی تھی ۔ جس کے بعد نیب لاہورنے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مسلم لیگ ( ن ) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے ۔یاد رہے کہ شہبازشریف گزشتہ روز صاف پانی سکینڈل میں پیشی کیلئے نیب کے دفتر گئے تھے جہاں پر افسران نے ان سے تفتیش کے بجائے ان کے سامنے تین فائلز رکھیں اور انہیں بتایا کہ ہمارے پاس آپ کے خلاف ثبوت موجود ہیں اس لیے ہم آپ کو حراست میں لے رہے ہیں جس کے بعد شہبازشریف کی گاڑی کو واپس بھجو دیا گیا ۔
The post بڑے دنوں کی خاموشی کے بعد مریم نواز کی میدان میں انٹری : آج شام کیا کرنے جا رہی ہیں ؟ (ن) لیگیوں کے کام کی خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2zCHaaJ
via IFTTT

No comments:
Write komentar