اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ میں دو لاکھ روپے جمع کرا دیئے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے برطانیہ میں منعقدہ دیامر بھاشا ڈیم فنڈ کی تقریب
میں دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا جو انہوں نے ڈیم فنڈ میں جمع کرا دیئے ہیں۔ یہ تقریب نجی ٹی وی کے زیر اہتمام ڈیم فنڈ سے متعلق اسپشل ٹرانسمیشمن کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں پاکستانی ملی وحدت کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہر کوئی اپنے طور پر ڈیموں کی تعمیر کےلیے عطیات جمع کروا رہا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک ڈیم فنڈز میں (آٹھ ارب اکتالیس کروڑ چوبیس لاکھ سات ہزار چھ سو بیاسی روپے) جمع ہوئے۔ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
The post ثاقب نثار چھا گئے جو کہا کر دکھایا : چیف جسٹس نے ڈیم فنڈز میں مزید کتنی رقم جمع کروا دی؟ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت بڑھ جائے گی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Qo8ggx
via IFTTT

No comments:
Write komentar