لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات کی ہے کہ مرغی فروش کو پابند بنایا جائے کہ گاہک کے سامنے زندہ مرغی ذبح کریں،
جبکہ دوسری طرف شہریوں کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے ذبح شدہ مرغی نہ خریدیں ۔ پنجاب حکومت نے کہنا ہے کہ صارفین کا بھی فرض ہے کہ ہر بات حکومت پر ڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داری بھی پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد حرام گوشت کی فروخت کی روک تھام ہے کافی عرصے سے شکایات آرہی تھیں کہ بیمار مرغی بھی دکان دار فروخت کر رہے ہیں اس کا سدباب کرنے کے لئے سختی شروع کی گئی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں کو مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے اس حوالے سے پولٹری ایسوسی ایشن کو بھی آگاہی کے لئے ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تبدیلی کے لئے متحرک، سادگی مہم کے سلسلے میں سرکاری دفاتر میں ذاتی حیثیت میں بھی بھاری اخراجات پر پابندی لگا دی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض سرکاری دفاتر میں ذاتی حیثیت میں اخراجات کابھی نوٹس لے لیا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سادگی مہم کو یقینی بنایاجائے ، سرکاری دفاتر میں ذاتی حیثیت میں بھی بھاری اخراجات پر پابندی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر میں ہرطر ح سے سادگی مہم پر عمل کیاجائے گا ، ذاتی حیثیت میں بھی اخراجات سے سادگی مہم کے خلاف پیغام جاتاہے ۔
The post بڑی پابندی عائد : پنجاب میں مرغی کا گوشت اب کیسے ملے گا؟ صوبائی حکومت نے اعلان کردیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2RKfkk2
via IFTTT

No comments:
Write komentar