Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 8 December 2018

اگر پاکستان تحریک انصاف کے لوگ کسی گندی بات میں ملوث ہوئے تو۔۔۔ شیخ رشید نے سزا کا تعین بھی کر دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ کسی گندی بات میں ملوث ہوں تو انہیں ڈبل سزا ملنی چاہیے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے،

فوج معیشت مضبوط اور سرحدیں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر جیسے ا دارے دوسرے ملکوں میں بھی ہیں ، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اچھے کام کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ قانون کی حاکمیت برقرار رکھے ہوئے ہے، چیف جسٹس کے فیصلے تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف اور مریم نواز سے ڈیل نہیں ہوئی ہے اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے، جبکہ شہباز شریف این آر او کے لیے مرے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ 3 سال میں الیکشن کرائیں یا 5 سال میں کرائیں۔
یہ خبر پڑھیں : ہمارے پاس خواتین اسقاط حمل کروانے کے لیے آتی ہیں اور ان کی زبان پر ایک ہی بات ہو تی ہے ۔۔۔۔ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹر نے تشویشناک انکشاف کر ڈالا
یہ خبر پڑھیں : جنرل صاحب : یہ بات آپ کو نہیں کہنی چاہیے تھی ، آپ کا جو کام ہے وہ کریں ۔۔۔صحافتی برادری کے نمائندوں نے میجر جنرل آصف غفور کو صاف صاف کہہ دیا

The post اگر پاکستان تحریک انصاف کے لوگ کسی گندی بات میں ملوث ہوئے تو۔۔۔ شیخ رشید نے سزا کا تعین بھی کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QicLJf
via IFTTT

No comments:
Write komentar