Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 18 December 2018

یہ کیا مذاق ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم آرمی چیف اور عدلیہ کو گالیاں بکنا شروع کردیتا ہے ۔۔۔۔ اداروں کو گالیاں دینے والی (ن) لیگی خواتین کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ناقابل یقین حکم جاری

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر کیس میں (ن) لیگی خواتین رہنمائوں کی ضمانت منظور کرلیں۔ فاضل جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عجیب مذاق بن گیا ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم، آرمی چیف اور اداروں کو گالیاں دیتا ہے،کچھ تو ایسے

ہیں جو پاکستان کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں مسلم لیگ(ن)کی خواتین کارکنوں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی اور لیگی کونسلر ثمینہ شعیب اور نورین گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں۔ ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد انکی ضمانت منظور کرلی۔ خواتین کارکنان پر الزام ہے کہ انہوں نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی فیصلے کے وقت سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی کی تھی۔اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے عجیب مذاق بن گیا ہے جسکا جی چاہتا ہے وزیراعظم، آرمی چیف اور اداروں کو گالیاں دیتا ہے۔

The post یہ کیا مذاق ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم آرمی چیف اور عدلیہ کو گالیاں بکنا شروع کردیتا ہے ۔۔۔۔ اداروں کو گالیاں دینے والی (ن) لیگی خواتین کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ناقابل یقین حکم جاری appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2CiQVwK
via IFTTT

No comments:
Write komentar