Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 18 December 2018

بریکنگ نیوز : پریشانی ختم ۔۔۔۔سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کو بڑی چھوٹ دے دی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے پاکستانیوں کے بیرونی ممالک کے بنکوں میں نان ڈیکلیئرڈ اکائونٹس اور جائیدادوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی 13 دسمبر کی سماعت کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان متعین رقم ادا کرکے اپیل کا حق استعمال

کرسکتی ہیں۔ حکمنانہ کے مطابق فاضل عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ایف بی آر کی جانب سے متعین کی گئی رقم ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکے بارے میں ایف بی آر کے کمشنر( ان لینڈ ریونیو) لاہور ڈاکٹر اشیاق احمد نے عدالت کو بتایا ہے کہ ان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے اور انکے ذمہ دو کروڑ چورانوے لاکھ 15 ہزار چھ سو روپے کی رقم نکالی گئی ہے۔ فاضل عدالت نے قرار دیاہے کہ جب تک متعلقہ اتھارٹی اس رقم کا حتمی تعین نہیں کر لیتی، علیمہ خان مذکورہ رقم ادا کر کے اسکے خلاف اپیل کا حق استعمال کر سکتی ہیں ، حکمنامہ میں لکھا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ بیرون ملک جائیدادوں کے حامل 21 افراد کو بطور مثال لے کر ان کے خلاف فاسٹ ٹریک کارروائی کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے، اسی طرز پر 2154 جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کریں گے،حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سینٹر وقار احمد کے وکیل نے بتایا ہے کہ ان کا موکل متعین رقم ادا کرنے کو تیار ہے۔ اس لئے سینٹر وقار احمد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دس روز میں مقررہ رقم ایف بی آر کے پاس جمع کرائیں، عدالت نے (ایف بی آر) کو بھی ماہانہ بنیادوں پر پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کیاہے۔

The post بریکنگ نیوز : پریشانی ختم ۔۔۔۔سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کو بڑی چھوٹ دے دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2SUjO80
via IFTTT

No comments:
Write komentar