Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 11 December 2018

نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے کیس کی سماعت ملتوی ، مگر کیوں ؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

 

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کےخلاف بغاوت کی کاروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ہے۔ درخواست پر سماعت بینچ کی عدم دستیابی کے سبب ملتوی کی گئی۔ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا تین رکنی بنچ نے سماعت کرنی تھی۔

عدالت نے درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کا حکم دے رکھا ہے۔ درخواست گزار نے نواز شریف کے متنازع انٹرویو کو بنیاد بنا کر کہنا ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دے کر اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ نواز شریف کیخلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے متعلق درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی سربراہی میں بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کی کارروائی نواز شریف کو بتائی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے اور بغاوت کے الزام میں کارروائی کی جائے۔ گزشتہ سماعت پر نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا تھا تاہم عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کا حکم دیا تھا۔

The post نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے کیس کی سماعت ملتوی ، مگر کیوں ؟ وجہ بھی سامنے آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rryKyG
via IFTTT

No comments:
Write komentar