لاہور(ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں ہوشربااضافے کے بعد اب اس کے ثمرات بھی عوام تک منتقل ہوناشروع ہوگئے ہیں اور موٹرسائیکلیں وگاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکلیں مہنگی کردی ہیں۔
کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ہنڈا ڈیڑھ سو سی سی کی قیمت میںآٹھ ہزار روپے ، سی ڈی سیونٹی کی قیمت میں چھبیس سو روپے جبکہ سی جی ون ٹوفائیو کی قیمت میں بائیس ہزار روپے اضافہ کردیاگیا۔ اضافے کے بعد ان ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب ایک لاکھ ستاسی ہزار، ساڑھے انہتر ہزا اور ایک لاکھ چودہ ہزار پانچ سوروپے ہوگئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ہنڈا کمپنی نے پہل کردی ہے لیکن دیگر کمپنیاں بھی پرتول رہی ہیں، اضافے کے بعد متوسط طبقے کی سواری مزید مہنگی ہوجائے گی۔
The post ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکل بھی مہنگے کردیئے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Q6AT1z
via IFTTT

No comments:
Write komentar