Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

وزیراعظم عمران خان نے گورنرہائوس کی دیوارگرانے کاحکم دیدیا

 

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی عمران خان نے گورنرہائوسزاور دیگر اعلیٰ حکام کے گھروں کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کااعلان کیاتھا اور اب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایاہے کہ وزیراعظم نے گورنرہائوس کی دیوار گرانے کا حکم دیدیاہے، یہ دیواریں خوف کی علامت بنی ہوئی تھیں۔

کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو بریف کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے بتایاکہ وزیراعظم کو 100 روزہ کارکرگی پربریفنگ دی گئی، وزیراعظم نےپنجاب حکومت کی کارکردگی کوسراہا اور وزراکوکارکردگی کی تفصیلات جمع کرانےکی ہدایت کردی۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم نےپرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنےکی ہدایت دی،وزیراعلیٰ کی قیادت میں کمیٹیاں قیمتوں کوکنٹرول کریں گی، وزیراعظم نےوزراءکوکسی کرپٹ افسرکی حمایت کرنےسےمنع کیا۔انہوں نے بتایاکہ 10 دسمبرکوپنجاب حکومت کے 100 روزپورےہونےپرتقریب ہوگی، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اخراجات 55لاکھ ماہانہ سے 8 لاکھ پرلےآیاہےاور مزید بھی بچت ہوگی۔

The post وزیراعظم عمران خان نے گورنرہائوس کی دیوارگرانے کاحکم دیدیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2zxpqNV
via IFTTT

No comments:
Write komentar