Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

آل سعود۔۔۔دہشت گرد۔۔۔۔۔امریکی سرپرستی کی حامل دونوں قوتوں میں مماثلت

 

آل سعود۔۔۔دہشت گرد۔۔۔۔۔امریکی سرپرستی کی حامل دونوں قوتوں میں مماثلت

The post آل سعود۔۔۔دہشت گرد۔۔۔۔۔امریکی سرپرستی کی حامل دونوں قوتوں میں مماثلت appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2RrcvUV
via IFTTT

2line urdu shayari | sad two line urdu poetry | urdu shayari | 2 line poetry in urdu| Syed Ahsan AaS

 

via IFTTT

from Syed Ahsan AaS ( Official ) https://ift.tt/2Q5Blgw

ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بنا سکتے کیونکہ ۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آخر کار قوم کو سچ بتا دیا

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی،، اور پی ٹی آئی کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے،، اس سلسلے میں اپوزیشن کی جماعتوں سے بھی بات کرنی پڑے گی،، ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن و استحکام ہو کیونکہ جب امن ہوگا تو ہم معیشت، روزگار اور دیگر مسائل پر توجہ دے سکیں گے،،
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا الگ تشخص اور صوبہ ہونا ہماری خواہش اور منشور کا حصہ ہے ،، جس کو عملی شکل دینے کے لیے کام ہورہا ہے،، تاہم کچھ قانونی رکاوٹیں اور آئینی ترامیم کرنا ضروروی ہیں،، کرتارپور راہداری کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج آتیں لیکن بھارت نے 2 وزیروں کو بھیجا جو اچھی شروعات ہے،، ہماری کوشش اور سکھ برادری کی خواہش پر بھارت نے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا اور ہمارے منصوبے کی منظوری دی کیونکہ راستہ دونوں طرف سے اجازت سے کھلتا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے،، پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کا کواہشمند رہا ہے ،،

The post ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بنا سکتے کیونکہ ۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آخر کار قوم کو سچ بتا دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2DUva7t
via IFTTT

عثمان بزدار جب بھی کوئی حکم بھیجتے تو بیوروکریسی سمجھتی ہے کہ شہباز شریف نے بھیجا ہے: اینکر پرسن عمران خان

 

لاہور (نیوز ڈیسک) خاموش طبیعت رہنے والے عثمان بزدار ایسا بھی کر سکتے تھے کسی نے سوچا نہیں تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کس طر ح شہباز شریف کو گرفتار کروایا؟ معروف اینکر پرسن عمران خان نے ساری حقیقت بیان کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زیادہ تر بیوروکریسی عثمان بزادر کے باوجود انہیں وزیر اعلیٰ نہیں سمجھ رہی تھی جسکی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے 10 سال سے بھی زائد عرصے زائد انہوں نے شہباز شریف کے ساتھ کام کیا ہے۔ جیسے ہی عثمان بزدار کوئی حکم دیتے تھے تو بیوروکریسی یہ سمجھتی تھی کہ یہ احکامات شہباز شریف نے بھیجے ہیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد معمالات کچھ حد تک کنٹرول ہو چکے ہیں اور بیوروکریسی بھی کنٹرول میں آچکی ہے۔ لیکن تحریک انصاف کی حکومت کی اب بھی بیورو کریسی کے ساتھ ان بن جاری ہے سیالوکٹ میں ڈی سی کو صرف اس لیے تبدیل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے وزراء کو پروٹوکول نہیں دیا ۔

The post عثمان بزدار جب بھی کوئی حکم بھیجتے تو بیوروکریسی سمجھتی ہے کہ شہباز شریف نے بھیجا ہے: اینکر پرسن عمران خان appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QqntwJ
via IFTTT

پولیو کا خاتمہ اب بھی ۔۔۔۔ عالمی ادارہ صحت نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائیں گے

 

لندن(ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کے مرض کے پھیلاؤ کو صحتِ عامہ کی ایمرجنسی قرار دینا چاہیے کیوں کہ ایک جانب جہاں اس کے مکمل خاتمے کی کوششیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب یہ کوششیں بے کار ہورہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی بین الاقوامی ایمرجنسی کمیٹی کی عہدیدار لیلن ریس کا کہنا تھا کہ ’ہم پولیو کے خاتمے کے بہت قریب ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں تمام تر عالمی وسائل بروئے کار لانے ہوں گے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال کا تقاضہ یہ ہے کہ بین الاقوامی توجہ کیلئے صحت عامہ ایمرجنسی نافذ کردی جائے۔عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں پولیو کے 27 کیسز سامنے آئے جو تمام کے تمام پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھتے تھے جہاں یہ مرض اب بھی پنجے گاڑے موجود ہے۔لیلن ریس کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کو اس حوالے سے بہت تشویش ہے کیوں کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے اور انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ معذوری کا سبب بننے والے اس مرض کے مکمل خاتمے کے اقدمات کیے جائیں۔واضح رہے کہ پولیو کا وائرس اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے جو چند گھنٹوں میں لاعلاج معذوری کا باعث بن سکتا ہے اور بچوں میں تیزی سے پھیلتا ہے خاص کر جہاں صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہوں، جنگ زدہ خطوں ، پناہ گزین کیمپوں،اور ایسے علاقے جہاں صحت کی سہولیات محدود ہیں وہاں یہ تیزی سے کام کرتا ہے۔اس مرض کی روک تھام ویکسین کے ذریعے ممکن ہے لیکن اس کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی مقدار زیادہ ہونی چاہیے اور اتنا وقفہ ہونا چاہیے کہ وائرس کو مزاحمت کا موقع نہ مل سکے۔

The post پولیو کا خاتمہ اب بھی ۔۔۔۔ عالمی ادارہ صحت نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائیں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2DUwGXp
via IFTTT

حال ہی میں مریم نواز کی شادی میں شرکت، تازہ ترین تصاویر منظر عام پر آگئیں

 

غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسزپر ڈیوٹی کے لیے نیا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ،مزید تفصیلات جانئے اس خبر میں

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کی ریوگولرائزیشن اور نان کمرشل موبائل فونز کی درآمد کو ریگولرائز کرنے کے لیے ٹیکس اور ڈیوٹی کے ساتھ کا نیا طریقہ کار جاری کردیا۔یہ طریقہ کار کسٹمز نوٹیفکیشن 2018 کے ایس آر او 1455،کسٹمز جنرل آرڈر 2018 کے 6 کے تحت نافذ العمل ہوگا۔

اس طریقہ کار کے تحت 31 دسمبر 2018 تک غیر رسمی طریقے سے غیر قانونی طور پر لائے گئے موبائل فونز ڈیوٹی،ٹیکسز کی ادائیگی کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹرڈ ہوجائیں گے، تاہم ایسے تمام موبائل فونز پر جرمانے کی ادائیگی معاف ہوجائے گی۔طریقہ کار کے مطابق غیررجسٹرڈ موبائل ڈیوائس رکھنے والا فرد رضا کارانہ طور پر قریبی کسٹمز کلیکٹریٹ سے رابطہ کرے اور اپنی ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی تفصیلات کی نقل کے ساتھ ایک بیان حلفی جمع کرائے۔جس کے تحت کسٹمز افسر پہلے جمع کرائی گئی تفصیلات کی تصدیق کرے گا اور بیان حلفی کی توثیق کرتے ہوئے ڈیوائس کو ضبط کر لے گا۔اس کے بعد وہ فرد سرٹیفکیشن آف کمپلائنس (سی او سی) جاری کرنے کے لیے پی ٹی اے میں توثیق شدہ بیان حلفی کو ایک درخواست کے ساتھ جمع کرائے گا، بعد ازاں سی او سی حاصل کرنے کے بعد درخواست گزار کسٹم انتظامیہ سے موبائل کے حصول کے لیے رابطہ کرے گا۔ان تمام انتظامی عمل کے بعد اس ڈیوائس پر کسٹمز ڈیوٹی کا تعین کیا جائے گا، جس کی رقم نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع ہوگی اور اس فرد کو موبائل فون واپس کردیا جائے گا۔تاہم یہاں یہ بات واضح رہے کہ سی او سی کے جاری نہ ہونے کی صورت میں وہ موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔

طریقہ کار میں یہ واضح کی گیا ہے کہ 31 دسمبر کی ڈیڈلائن کے بعد غیرقانونی موبائل ڈیوائسز کو ریگولرائز کرانے کا کوئی آپشن باقی نہیں رہے گا اور ایسی تمام ڈیوائسز فوری طور پر ضبط کرلی جائیں گی۔اس کے علاوہ ان تمام ڈیوائسز کو پی ٹی اے کے ڈیوائس آئڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آر آئی بی ایس) کے ذریعے مستقل طور پر بلاک کردیا جائے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ذاتی استعمال یا تحفے کے لیے پوسٹل سروس یا کوریئر کے ذریعے درآمد ہونے والی غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کے لیے بھی نیا طریقہ کار وضح کردیا۔ایسی موبائل ڈیوائسز کو کسٹمز انتظامیہ روک لے گی اور درخواست گزار کو ایک مہر لگا بیان حلفی جاری کرے گی، جس کے ساتھ ہی درخواست گزار پی ٹی اے پورٹل کے ذریعے دستاویزات جمع کراکر سی او سی کی سرٹیفکیشن کے لیے اپلائی کرے گا۔اس کے بعد پی ٹی اے روکی گئی ڈیوائسز کی واپسی کےلیے درخواست گزار کی ایس او پی کے مطابق آن لائن سی او سی جاری کرے گا، جس کی نقل کسٹم انتظامیہ کو دی جائے گی۔پی ٹی اے کی جانب سے سی او سی کے جاری کرنے کے بعد درخواست گزار کسمٹز کو قابل وصول ڈیوٹی/ٹیکسز جمع کرائے گا، جس کے بعد روکی گئی ڈیوائسز صارف کو واپس کردی جائے گی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مسافروں کی موبائل ڈیوائسز کو ریگولرائز کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر کسٹمز کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں، جہاں بیان حلفی فارم کے ذریعے انہیں ریگولرائز کردیا جائے گا۔

The post غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسزپر ڈیوٹی کے لیے نیا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ،مزید تفصیلات جانئے اس خبر میں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2DTrvqA
via IFTTT