Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 29 August 2018

شیخوپورہ : ریسکیو ٹیم نے15فٹ لمبا اژدہا زندہ پکڑلیا، وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا

 

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خوفناک اژدہے نے دہشت پھیلادی،15فٹ لمبا اژدہا دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہوگئے، اینیمل ریسکیو کی ٹیم نے اژدہے کو زندہ پکڑ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ٹھٹہ تارڑاں فیصل آباد روڑ پر نہر کے پل پر بڑا سانپ (ازدہا) نکل آیا، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔اژدہے کی لمبائی پندرہ فٹ اور وزن پچاس کلو گرام تھا، علاقہ مکینوں کی فوری اطلاع پر اینیمل ریسکیو ٹیم جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،1122ریسکیو ٹیم کے رضاکاروں نے کافی تگ و دو کے بعد اژدہے کو زندہ پکڑ کر قید کر لیا, ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ اژدھا وائلڈ لائف کے حوالے کردیا جائے گا۔

The post شیخوپورہ : ریسکیو ٹیم نے15فٹ لمبا اژدہا زندہ پکڑلیا، وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PdOorm
via IFTTT

No comments:
Write komentar