Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 1 August 2018

الیکشن 2018 میں دھاندلی ۔۔۔جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان کر دیا گیا

 

کراچی(ویب ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعے کو احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔عام انتخابات کے بعد سندھ کی سیاست میں جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز ہو گیا، کراچی کنگری ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پیر پگارا سے ملاقات کی۔


ملاقات میں سندھ میں مشترکہ اپوزیشن سمیت انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلیوں پر بھی غور کیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگارا نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ فراڈ کیا گیا۔ جھگڑا پنجاب کا تھا، سندھ کا مینڈیٹ کیوں چرایا گیا؟ایاز لطیف پلیجو نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ جے ڈی اے نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعے کو کراچی میں احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کی زیر صدارت متحدہ مجلس عمل کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوا لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں لہذا ایم ایم اے انتخابی نتائج مسترد کرتی ہیں جبکہ آج اے پی سی طلب کی ہے جس کی میزبانی، شہباز شریف اور میں کر رہا ہوں، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت ان پارٹیوں کو دعوت بھی دی ہے جنہیں انتخابی نتائج میں تحفظات ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ ملک بھر میں فارم 45 پر انتخابی نتائج نہیں دیے گئے،


آج اے پی سی میں اپنا موقف پیش کریں گے اور الیکشن کالعدم کرانے کے لیے تمام جماعتوں کو اتفاق رائے پر لائیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال (ن) لیگ آل پارٹیز کانفرنس نہیں بلا رہی تاہم مسلم لیگ (ن) کا وفد آج ایم ایم اے کی اے پی سی میں شرکت کرے گا۔بعد ازاں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا لیکن ہم عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ادھرعمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں، موجودہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پی پی پی نے بنایا ہے پی ٹی آئی نے نہیں، انہیں جس حلقے میں دھاندلی کا شبہ ہے، ہم پوری مدد کریں گے اور وہ سارے حلقے کھلوائیں گے اور تحقیقات کرائیں گے، اپوزیشن کے خدشات کو دور کریں گے، قوم دعا کرے کہ اللہ مجھے اپنے وعدے پورے کرنے کی توفیق عطا کرے، قوم سے وعدہ کرتا ہوں گورننس نظام ٹھیک کرکے دکھاؤں گا جو عوام کی زندگی آسان بنائے گا، سادگی اختیار کروں گا، پچھلے حکمران عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر عیاشی کرتے تھے لیکن ہم پاکستان میں پہلے سے مختلف قسم کی حکمرانی قائم کریں گے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2NWEcTl
via IFTTT

No comments:
Write komentar