کراچی (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ دو ماہ قبل تحریک انصاف میں آنیوالے کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنادیا گیاہے ، ہو سکتاہے کہ ان کی کوئی خصوصیت جہانگیر ترین یا عمران خان نے دیکھی ہو جس کی بناءپر ان کا انتخا ب کیاگیا ۔ نجی ٹی وی
نیوز چینل کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ تحریک انصاف میں 22برس پرانے لوگوں کو کچھ نہیں ملا لیکن جو دوماہ قبل آیاہے اس کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنادیا گیاہے ۔ ہوسکتا ہے عثمان بزدار میں کوئی خصوصیت جہانگیر ترین یا عمران خان نے دیکھی ہو جس کی وجہ سے ان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک دن میں وزیر اعظم کے بنی گالا سے وزیر اعظم ہاﺅس کے تین چکر ہیلی کاپٹر پر لگتے ہیں اور یہ بہت بڑا خرچہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی اس وقت جو خراب معاشی صورتحال ہے اس کو تحریک انصاف نہیں سنبھال سکی ۔ تحریک انصا ف نے جس قسم کے لوگوں کو عہدے دیئے ہیں , لگ رہاہے کہ یہ ایک کارٹون پروگرام چل رہاہے اور عنقریب ختم ہو جائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سیاسی رہنما نبیل گبول عمران خان کی حمایت میں بنی گالا پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ یہ وقت گھروں میں بیٹھنے کا نہیں، ملک بچانے کے لیے عوام گھروں سے باہر نکل آئیں عمران خان کے ساتھ پہاڑ بھی عبور کرکے اسلام آباد جائوں گا۔بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سارے پاکستانی گھروں سے باہر نکل آئیں، یہ وقت گھروں میں بیٹھنے کا نہیں ہے، میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوں، سب کچھ برداشت ہے لیکن قومی سلامتی پر آنچ برداشت نہیں۔(ف،م)
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2wvZjVq
via IFTTT

No comments:
Write komentar