Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 19 August 2018

یمن میں بچوں سے بھری بس کو نشانہ امریکی میزائل سے بنایا گیا

 

(تسنیم خیالی)
چند روز قبل یمنی علاقہ صعدہ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے انتہائی بربریت اور کم ظرفی کا مظاہر کرتے ہوئے بچوں سے بھری ایک بس کو فضائی کارروائی نشانہ بناتے ہوئے بیسیوں بچوں کو شہید کردیا تھا، اس افسوسناک واقعہ کے بعد بھی سعودی اتحاد کے ترجمان نے حملے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں ان افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جو سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلز داغ رہے ہیں ۔

امریکی نشریاتی ادارہ ’’سی این این‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ بچوں سے بھری بس کو سعودی اتحاد کے طیاروں نے امریکی ساختہ میزائل سے نشانہ بنایا تھا ، یہ میزائل ہتھیار بنا نے والی مشہور امریکی کمپنی ’’لو ک ہیڈ مارٹن ‘‘ کا تیار کردہ ہے، میزائل کی نوعیت (MK82)ہے جسے لیزر کی شعاعوں کے ذریعے گائیڈ کیا جاتا ہے اور میزائل کا وزن 227 کلو گرام ہے۔

سی این این نے اس ر پورٹ میں مزید بتایا ہے کہ بچوں کی بس پر داغا جانے والا میزائل اس میزائل سے مطابقت رکھتا ہے ، جو اکتوبر 2016 میں سعودی اتحاد کے طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعاء کی عمارت پر داغا تھا اس وقت اس حملے میں 155 شہری مارے گئے تھے جبکہ دیگر سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، علاوہ ازیں گزشتہ مارچ میں بھی سعودی اتحاد نے اس قسم کا میزائل استعمال کرتے ہوئے ایک بازار کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

سی این این کی اس رپورٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یمن میں بچے اور نہتے شہریوں کےقتل عام میں امریکہ بھی ملوث ہے او رافسوسناک بات یہ ہے کہ عالمی برادری امریکہ کو کچھ کہنے سے قاصر ہے ، بچوں سے بھری بس کو ’’لیزر گائیڈڈ‘‘ میزائل سے مارنے کا مطلب یہ ہے کہ بچوں کا قتل عا م جان بوجھ کر اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے کیونکہ اس قسم کے میزائل کو ہدف کے تعین کے بعدہی چلایاجاتا ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ سعودیوں کو معلوم تھا کہ وہ بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اور ایسا بھی ممکن نہیں ہے کہ امریکہ کو اس بات کا علم نہ ہو کہ ان کے ’’لیزر گائیڈڈ ‘‘ میزائل کا استعمال کہاںا ور کس کو مارنے کیلئے استعمال ہورہا ہے ، لہٰذا بچوں کو شہید کرنے میں وہ بھی ملوث ہیں ،اس بات کی کوئی توقع نہیں کہ عالمی برادری اس حملے کے حوالے سے کوئی تفتیش کریگی یا ذمہ داروں کو کسی قسم کی کوئی سزا دے گی، مگر یہ کب تک چلے گا؟ کیا وہ وقت بھی آئے گا جس میں سوئی ہوئی یہ عالمی برادری یمن اور دنیا کے دیگر حصوں میں مارے جانے والے بیگناہوں کا بدلہ ان کے قاتلوں سے لے گی؟

The post یمن میں بچوں سے بھری بس کو نشانہ امریکی میزائل سے بنایا گیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Pmdh4T
via IFTTT

No comments:
Write komentar