بختاور بھٹو اور ریحام خان ایک جیسی نکلیں۔۔۔۔۔ بے نظیر بھٹو کی تازہ ترین حرکت نے پوری قوم کو دنگ کر ڈالا ۔۔۔۔۔لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے صبر واور تحمل نے مجھے ان کا مداح بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک خاتون نے
ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور ان سے بہت سخت سوالات کیے تھے۔کئی لوگوں نے خاتون کی ہمت کو سراہا کہ خاتون نے ریحام خان سے بہت بہادرانہ انداز میں سوال کئے تا ہم کئی لوگوں نے خاتون پر تنقید بھی کہ انہوں نے ریحام خان کو ہراساں کیا۔اسی متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام ویڈیو کے بعد ریحام خان کے صبر و تحمل نے مجھے ان کا مداح بنا دیا۔۔پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کو دوسری خواتین کو ہراساں کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہئیے۔اور نہ اپنے لیڈر کی خوش آمد کرنی چاہئیے۔جو کہ ایک پرو طالبان ہے اور جارحانہ طور پر خواتین کے حقوق کے خلاف ہے۔یاد رہے معروف اینکر ریحام خان کو عمران خان کی دوسری بیوی ہونے نے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا تاہم انکا یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہا اور نتیجہ طلاق کی صورت میں سامنے آیا ۔ تاہم اس رشتے کے ختم ہونے پر ریحام خان نے عمران خان پر شدید اور سنگین الزام عائد کئیے۔اس معاملے پر انہوں نے ایک کتاب بھی تحریر کی جس میں انہوں نے عمران خان کو
All the video did was made me a fan of @RehamKhan1 for being so patient & tolerating troll harassment – the PTI supporter should spend less time harassing another woman & stop leader worshipping someone who has been aggressively against women rights & pro Taliban justice. https://t.co/BAEEPcXKQB
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) August 7, 2018
شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ عمران خان کے چاہنے والوں کا ریحام خان کی کتاب پر یہی موقف تھا کہ انہوں نے یہ کتاب مسلم لیگ ن کی ایما پر لکھی ہے تاہم اس کتاب کے لکھنے کے بعد ریحام خان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے لکھنے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور انہیں دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ۔اس چیز کی بنیاد پر ریحام خان نے پاکستان چھوڑ دیا اور لندن منتقل ہو گئیں تاہم عمران خان کے چاہنے والوں نے لندن میں بھی ریحام خان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ایسی ہی ایک خاتون نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی۔خاتون کا کہنا تھا کہ کیا آپ عائشہ گلا لئی کی جماعت میں شامل ہونے جارہی ہیں کیونکہ آپ کی ذہنیت ان سے ملتی جلتی ہے،اس خاتون نے پھر سوال پوچھا کہ بشریٰ بی بی تو خاتون اول بن گئی ہیں ،کیا آپکو ان سے حسد نہیں ہورہا ۔ابھی ریحام خان جواب دینا ہی چاہتی تھیں کہ اس خاتون نے پوچھا کہ آپ نے بشریٰ بی بی کے حجاب کو نشانہ کیوں بنایا ،یہ سب سوال پوچھتے ہوئے اس خاتون کا لہجہ بہت تلخ اور انداز جارحانہ تھا۔ تاہم اس دوران ریحام خان نے اتنا کہا کہ میں خوش ہوں کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی ہیں کیونکہ مجھے ایک ایسے شخص کی بیوی ہونے کا شوق ہی نہیں جسے میں پسند نہیں کرتی۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Mu2YK9
via IFTTT
No comments:
Write komentar