اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ آزاد امیدواروں کوتحریک انصاف میں لا رہا ہے اور اپنے جہاز میں آزاد امیدواروں کو بھر بھر کر بنی گالا کے کر جا رہے ہیں، اور لوگوں کے ساتھ زبردستی کر رہے ہیں۔
لیکن میں اس چیز کا دفاع کروں گا کیونکہ یہ سیاست ہے۔اور سیاست میں ہی سب کیا جاتا ہے۔سیاسی جوڑ توڑ سیاست کا حصہ ہے۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد حکومت نہیں بلکہ حکومت میں آنا ہے۔سیاست کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نہ اس کا عوام سے تعلق ہے۔ایک سیاست دان پاور میں آنے کے لیے سیاست کرتا ہے۔اورپاور میں آنے کے لیے بیان بازیاں اور جوڑ توڑ کرنا پڑتا ہے۔اگر جہانگیر ترین یہ کام کر رہے ہیں تو میں ان کو بھی یہی کہوں گا کہ وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔فیصل قریشی نے جہانگیر ترین کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ لگے رہیں۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کو مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کےلیے آزاد اُمیدواروں کی حمایت حاصل تھی جس کے لیے پارٹی چئیرمین عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین اور ان کے جیٹ طیارے نے اہم کردار ادا کیا۔ جہانگیر ترین اپنے جیٹ طیارے میں جاتے اور آزاد اُمیدواروں کو لے کر بنی گالہ پہنچ جاتے۔جہانگیر ترین کے آزاد اُمیدواروں کے ساتھ اس سفر کی کئی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جبکہ جہانگیر ترین کے اس کام پر ان کا کافی مذاق بھی اُڑایا گیا اور سوشل میڈیا پر کئی ”میمز” بھی بنیں۔
تاہم جہانگیر ترین تحریک انصاف کے لیے بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔۔جہانگیر ترین نے نا صرف تحریک انصاف پر پیسہ خرچ کیا ہے بلکہ انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں لانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہماری دعاہے کہ اللہ نواز شریف کو صحت عطاکر ے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگر حالت ایسی تھی تو اچھی بات ہے کہ نوازشریف ہسپتال گئے ،ہماری نواز شریف کے لیے نیک خواہشات ہیں اور دعا ہے کہ اللہ ان کو جلد صحت عطا فرمائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ بہاولنگر سے آزاد امیدوار ملک عمرفاروق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی،اجمل چیمہ اور ملک عمرفاروق کو شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے ہم نے اپنا ہدف مکمل کر لیا ہے ،ہم نے حکومت سازی کے حوالے سے کافی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں
بہت جلد عمران خان اس کا اعلان کر دیں گے ،انہوں نے کہا کہ بہاولنگر سے آزاد امیدوار ملک عمرفاروق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی،ہم نے ان کو ایک نیا پاکستان بنانے کی آفر کی ہے،جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے،اجمل چیمہ نے آزاد لڑکر ایک پرانی سیاسی فیملی کو شکست دی ، جس پر ہم انہیں مبارکباد دیتے ہیں،18آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں، دیگرسے بھی بات جاری ہے،پنجاب اسمبلی کے18آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں،جن کا نظریہ ہم سے ملتا ہے انھیں پارٹی میں شامل کریں گے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم پوری کر لی ہے تاہم دوسری جانب عمران خان کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوگئی ہیں اور ان میں وہ اتفاق دیکھنے میں آرہاہے جو کہ شائد آ ج سے پہلے نہ دیکھا گیا ہو گا ۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KgwYqU
via IFTTT

No comments:
Write komentar