Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 1 August 2018

علی صدیقی کی امریکی سیکریٹری دفاع سے ملاقات

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس سے پینٹاگون میں ملاقات کی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کی بحالی کی طرف کام کر رہے ہیں۔ علی جہانگیر صدیقی اور جیمز میٹس کی ملاقات میں جنوبی ایشیا میں علاقائی سلامتی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

واضح رہے کہ یہ نو منتخب سفیر علی جہانگیر صدیقی کی امریکا کے کسی بھی اعلیٰ حکام سے پہلی ملاقات تھی۔ اس سے قبل علی جہانگیر صدیقی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی برائے معاشی و تجارتی امور کے فرائض سر انجام دیے تھے جس کے بعد انہیں رواں سال مارچ کے مہینے میں امریکا میں پاکستانی سفیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

ان کی یہ ملاقات افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد سامنے آئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ماضی کو بھولتے ہوئے سماجی و معاشی مستقبل کے لیے ایک نئی اور مستحکم بنیاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

The post علی صدیقی کی امریکی سیکریٹری دفاع سے ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KeQ2WM
via IFTTT

No comments:
Write komentar