Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

شہباز شریف کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں تاخیر کیوں ہوئی؟ نیب حکام نے وجہ بتا دی

 

لاہور (ویب ڈیسک) نیب حکام آشیانہ ہاؤس کیس میں زیر حراست شہباز شریف کے میڈکل چیک اپ کے معاملے پر ابھی تک تذبذب کا شکار ہوئی ہے، اور 3 روز گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں کام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے

صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے میڈیکل جیک اپ لے لیے تاحال ڈاکٹرز کا میڈکل بورڈ تشکیل نہ دیا جا سکا 3 دن گزر گئے مگر نیب حکام ایک بھی ڈاکٹر نہ ڈھونڈ سکے جبکہ عدالت نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تمام میڈکل سہولیات فراہم کرانے اور ان کی میڈیکل رپورٹس چیک کرانے کا حکم دیا تھا۔ نیب حکام نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز کو چیک کرائیں گے مگر ابھی تک ان کا مکمل طبی معائنہ نہیں کیا جا سکا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اسلام آباد میں مکمل میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ ہوئے تھے جس میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ان کے خون میں کینسر کے جراثیم موجود ہیں اور انہیں میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں فوری طور پر مرض کی مناسبت سے مزید ٹیسٹ اور مکمل میڈیکل چیک اب کی ضرورت ہے مگر ابھی تک نیب میڈیکل پورڈ تشکیل نہ دے سکا۔ اس سے قبل نیب حکام کے اس رویے پر میاں شہباز شریف سمیت ان کے اہلخانہ میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ کیوں اور کس بات پر رپورٹس آنے کے باوجود بھی ان کا ابھی تک معائنہ نہیں کیا جا رہا۔

The post شہباز شریف کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں تاخیر کیوں ہوئی؟ نیب حکام نے وجہ بتا دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Pc2cCb
via IFTTT

No comments:
Write komentar