کراچی (ویب ڈیسک) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے ایک نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، جی ڈی اے کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست جمع کرادی گئی۔ سندھ کی سیاست میں اہم بریک تھرو، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے پیپلزپارٹی کیخلاف ایک ہی نشان پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا،
جی ڈی اے کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست جمع کرادی گئی۔ نمائندہ سماء کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان میں پیر صاحب پگارا کی طرف سے درخواست ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار رحیم نے جمع کرائی۔پیپلز پارٹی ورکرز کے چیئرمین اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں پارٹی رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔ پیپلزپارٹی مخالف اتحاد میں سندھ کی اہم شخصیات فنکشنل مسلم لیگ کے سربرا پیر پگارا، سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، پیپلزپارٹی سے ناراض سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا، مسلم لیگ ن کے سابق رہنماء غوث علی شاہ، شیرازی فیملی سمیت دیگر رہنما جی ڈی اے کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ کی سیاست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ جی ڈی اے نے ایک ہی نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی تھی پیپلز پارٹی کے خلاف پورے سندھ میں مشترکہ امیدوار لایا جائے گا۔اس حوالے سے سردار رحیم نے میڈیا کو بتایا کہ جی ڈی اے کی رجسٹریشن کے بعد شامل جماعتیں اور شخصیات ایک پیلٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔پیر پگاڑا کی سربراہی میں جی ڈی اے کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ آنے والے وقت میں مزید اہم سیاسی شخصیات جی ڈی اے کا حصہ ہوں گی، سندھ حکومت آئندہ حکومت جی ڈی اے بنائے گی، انہوں نے کہا آنے والا وقت جی ڈی اے کا ہے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HE22EK
via IFTTT

No comments:
Write komentar