لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے 48 ہزار 655 پولنگ سٹیشن قائم کرنے کا حتمی پلان تیار کر لیا۔2018 میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد 2013 کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھائی گئی ہے۔ پنجاب میں عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن لاہور
آفس میں اجلاس ہوا، سربراہی صوبائی الیکشن کمیشنر پنجاب، ایڈیشنل سیکر ٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال اور ڈاکٹر اختر نذیر نے کی ، صوبہ کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے شرکت کی۔ انتخابی مواد ، پولنگ سٹیشن کے قیام ، انتخابی فہرستوںپر نظر ثانی ، ریٹرننگ افسروں، پولنگ سٹاف کی تعیناتی اور ٹریننگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔صوبائی الیکشن کمشنر نے تمام افسروں کو حکم دیا کہ انتخابہ مواد تیار کر کے 31 مئی تک صوبائی دفاتر کے حوالے کیا جائے ۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقے کیلئے الگ الگ افسر تعینات کئے جائیں گے۔ ریٹرننگ افسر عدلیہ سے ہونگے اور ان کی تعیناتی 7 مئی تک کر دی جائے گی۔دوسری جانب گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو معطل یا تحلیل کرنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں اس لئے بلدیاتی ادارے تحلیل نہیں ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع حافظ آباد کے سینئر نائب صدر اور
چیئرمین یونین کونسل رسولپورتارڑچو دھری محمد بخش تارڑ کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کرنے والے وفد سے دوران گفتگو کیا۔ گورنر محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ یونین کونسل عوام کی نمائندگی گراس روٹ پر کرتی ہے۔ہم یونین کونسلوں کے ارکان کو اختیارت کے ساتھ ساتھ بھرپور وسائل مہیا کریں گے۔ ا بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو چاہئے کہ وہ عوام کی خدمت کے لئیبھرپور صلاحتیں بروئے کارلائیں ۔ تاکہ وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔ اس موقع پر چو دھری محمد بخش تارڑ نے گورنر کو علاقہ کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وفد میں چو دھری ظفر اﷲگورایہ، جہاں خان تارڑ، ملک محمد شوکت بھی موجود تھے۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HJcfM7
via IFTTT

No comments:
Write komentar