اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے سپریم کورٹ کے 31 مارچ 2017 کے فیصلے کی روشنی میں اپنے 22 افسران کو ذاتی سماعت کیلئے غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات کرنےوالی اشٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونیکی ہدایت کر دی، ان افسران کو 2، 3 اور 4 مئی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے
جہاں ان سے ذاتی سماعت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی گریڈ 17 محمد شعیب ، سابق اڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 19 مبشر گلزار، اڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 19 لیفٹیننٹ کرنل (ر) طارق محمود بھٹی، ڈائریکٹر گریڈ 20 ملتان عتیق الرحمٰن، ڈائریکٹر گریڈ 20 مرزا سلطان محمود سلیم، ڈائریکٹر گریڈ 20 کے پی فرمان اللہ ، ڈائریکٹر گریڈ 20 سکھر فیاض احمد قریشی شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 20 رالپنڈی مسعود عالم ، ڈائریکٹر گریڈ 20 بلوچستان نعمان اسلم، ڈائریکٹر گریڈ 20 لاہور شہزاد سلیم، ڈائریکٹر گریڈ 20 راولپنڈی رضا خان ، ڈائریکٹر گریڈ 20 ملتان عبدالحفیظ خان، ڈاریکٹر گریڈ 20 بلوچستان مجاہد اکبر بلوچ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور ایس ایم حسین کو 3 مئی کو طلب کیا ہے جبکہ اڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 20 کراچی عبدالحفیظ صدیقی ، اڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 20 سکھر غلام فاروق، ڈایریکٹر جنرل گریڈ 21 ہیڈکوارٹرز ظاہر شاہ ، ڈائریکٹر جنرل گریڈ 21 ہیڈکوارٹرز ، بریگیڈیئر (ر) فاروق نصر اعوان ، ڈائریکٹر جنرل گریڈ 21 کراچی محمد الطاف ، بھوانی ، ڈائریکٹر جنرل گریڈ 21 ہیڈکوارٹڑز حسین احمد کو 4 مئی کو اشٹیبلشمنٹ ڈویژن میں حاضرہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ان افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ ضروری متعلقہ دستویزات جن کے زریعے وہ کمیٹی کو اپنا تقرری کے حوالے سے مطمئن کر سکتے ہوں اپنے ساتھ لا سکتے ہیں۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2I0EM3f
via IFTTT
No comments:
Write komentar